خواجہ آصف اورمریم نواز مذاکرات ناکام بناناچاہتے ہیں، اسد قیصر
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
اسلام آباد (صباح نیوز) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ خواجہ آصف اور مریم نواز جس طرح بات کر رہے ہیں، ان کی کوشش ہے کہ ہر ممکن طریقے سے مذاکرات کو ناکام بنایا جائے، پھر کہا جاتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ٹوئٹ کر رہے ہیں۔ اپنے ردِ عمل میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم مظلوم پارٹی ہیں، ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے، ہمارے جو تحفظات اور مطالبات تھے ان میں کمی کی تاکہ ملک آگے بڑھے، ملک جن حالات میں چل رہا ہے، آپ کی سرحدوں کی جو صورتحال ہے، ملکی معیشت کے جو حالات ہیں، ملک میں مایوسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات کرائی جائے گی، حکومت کی جانب سے اب مختلف حیلے بہانے کیے جا رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں ملک میں آئین کی حکمرانی ہو، ملک میں آزاد عدلیہ ہو، ہم چاہتے ہیں ملک میں سول سپرمیسی ہو اور مضبوط پارلیمنٹ ہو۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ملک میں
پڑھیں:
شہریوں کی ایران اور عراق اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
—فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے جنگھڑا موٹر وے انٹر چینج بہاولپور پر کارروائی کر کے شہریوں کی ایران اور عراق اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ منظم گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کر کے 48 افراد بشمول خواتین اور بچوں کو بازیاب کروایا گیا ہے۔
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر بڑی کارروائیاں کر کے 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 48 شہریوں کو بیرونِ ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر 83 لاکھ 93 ہزار روپے سے زائد کی رقم وصول کی۔
ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ملزمان سے 17 پاسپورٹ، موبائل فونز اور دیگر اہم دستاویز بھی برآمد کی گئیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔