محمد زمان طالب المولی نے کسی عہدے کی لالچ نہیں کی، سعید الزماں عاطف
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھی ادبی بورڈ کے چیئرمین مخدوم سعید الزماں عاطف نے کہا ہے کہ مخدوم محمد زمان طالب المولی کسی شخصیت کا نہیں بلکہ ادارے کا نام تھا، سندھی زبان کے معروف شاعر، ماہر لسانیات، عظیم سیاستدان اور سندھی ادبی بورڈ کے سابق چیئرمین مخدوم محمد زمان طالب المولی کی برسی کے موقع پر اپنے بیان میں مخدوم سعید الزماں عاطف نے کہا کہ مخدوم طالب المولی جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں، سندھی ادبی بورڈ سب سے اہم ادارہ ہے جس نے سندھی زبان و ادب کے پھیلائو میں لازوال کردار ادا کیا ہے۔ مخدوم صاحب عرصے تک اس ادارے سے وابستہ رہے، مخدوم محمد زمان طالب المولی بہت مخلص، سندھ اور سندھی زبان سے محبت کرتے تھے۔ انہوں نے کسی عہدے کی لالچ نہیں کی، بابا سائیں جس کے ساتھ رہے، ثابت قدم رہے، مخدوم روحانیت کے مالک تھے، ان کا مطالعہ نہ صرف دنیوی علوم بلکہ دینی علوم تک آگے تھے، ان کی نصیحتوں میں اسلامی پیشوائوں کے فرمان ملیں گے، دنیا میں ایک انسان کا کردار ہے جو اس کے جانے کے بعد بھی ساتھ رہنے کا احساس دلاتا ہے۔ مخدوم طالب المولی اس فانی دنیا سے رحلت کے بعد بھی ہمیشہ ہمارے دلوں میں موجود رہیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محمد زمان طالب المولی
پڑھیں:
علم ہی نہیں تھا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ پرفارم کرنا ہے، ہمایوں سعید نے یادگار واقعہ سنا دیا
پاکستان کے سپر اسٹار ہمایوں سعید نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے یادگار ڈانس کا قصہ سنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرفارمنس سے ایک روز قبل تک علم ہی نہیں تھا کہ شاہ رُخ کے ساتھ اسٹیج پر پرفارم کرنا ہے۔
جیو کے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے بتایا کہ 2005 میں وہ زی سنیما ایوارڈز کے لیے لندن گئے جس میں ان کے ساتھ ریما، اعجاز اسلم، فیصل اور عدنان صدیقی سمیت چند اور لوگوں کو بلایا گیا تھا۔
ہمایوں نے بتایا کہ جہاز میں اداکار فخر نے مجھے کہا کہ اگر تمہیں شاہ رُخ خان اور ہیروئن اسٹیج پر بلا کر ساتھ ڈانس کرنے کا کہیں تو کیسا محسوس کروگے، جس پر میں اس بات کو ہنس کر ٹال دیا۔
View this post on Instagram
A post shared by Geo Podcast (@geonewspodcast)
اداکار کے مطابق جب ہم جہاز سے اترے تو مجھے الگ بس میں بیٹھنے کا کہا گیا لیکن میں بضد تھا کہ دیگر اداکاروں کے ساتھ ہی جاؤں گا میں ان کے ساتھ آیا ہوں پھر مجھے بتایا گیا کہ میری شاہ رخ اور پریتی زنٹا کے ساتھ پرفارمنس ہے جس کے لیے مجھے ریہرسل کرنی ہے۔
شاہ رُخ خان سے ملاقات کا بتاتے ہوئے ہمایوں نے کہا کہ وہ مجھ سے ایسے ملے جیسے پہلے سے جانتے ہوں اور مجھے ڈانس اسٹیپس کرنے میں میری مدد بھی کی۔ جب اسٹیج پر پرفارم کیا تو سب بہت اچھا ہوا جس پر ہال میں موجود ہزاروں لوگوں نے کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان، پریتی زنٹا، ہمایوں سعید اور ریما خان نے 2005ء کے زی سینما ایوارڈز میں مل کر فلم ’ویر زارا‘ اور ’کل ہو نہ ہو‘ کے گانوں پر پرفارمنس دی تھی جسے شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ پریتی زنٹا ریما خان شاہ رخ خان ہمایوں سعید ہمایوں سعید ڈانس