دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کےخلاف مارچ شروع
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد سے بیداری مارچ کا آغاز کردیا گیا، مظاہرین کی پنجاب اور اسلام آباد جانے والے راستے بند کرنے کی دھمکی۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کے خلاف مارچ شروع، پنجاب اور اسلام آباد جانے والے راستے بند کرنے کی دھمکی دےدی گئی،دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف ”دریائے سندھ بچا¶ تحریک“ کی جانب سے حیدرآباد سے بیداری مارچ کا آغاز کردیا گیا، جو میرپور خاص تک جاری
رہے گا۔ حیدرآباد ہٹڑی بائی پاس سے روانہ ہونے والے مارچ کی قیادت مرکزی رہنما سید زین شاہ، ڈاکٹر صفدر عباسی، ایاز لطیف پلیجو و دیگر نے کی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دریائے سندھ
پڑھیں:
کراچی: سمندر کے راستے ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ایف بی آر
فائل فوٹوکسٹم انفورسمنٹ کراچی نے سمندری راستے سے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کا ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کراچی کے میرین یونٹ نے کامیاب آپریشن کیا۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن میں سمندری راستے سے ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا، کسٹمز انفورسمنٹ کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے دو لانچوں کو روکا۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تقریبا 31 ہزار 610 لیٹر ڈیزل لانچوں سمیت قبضہ میں لے لی گئی۔