راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملنے کے بعد مذاکراتی کمیٹی کا آج دن 2 بجے تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیو ز نے ترجمان قومی اسمبلی کے حوالے سے بتایاسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے میں پیغام رسانی کا کردار ادا کیا۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور اسد قیصر نے سپیکر ایاز صادق سے ٹیلیفونک رابطے میں مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے ملاقات کی درخواست کی تھی۔
حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی دوسری بیٹھک میں طے پایا تھا کہ تحریک انصاف اپنے مطالبات تحریری شکل میں پیش کرے گی۔
گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے متعلق حکومت اور اتحادی فیصلہ کرلیں تو فریقین جب کہیں گے ایک دو روز کے نوٹس پر اجلاس ب±لانے کو تیار ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذکرات کے لئے یہ طے پایا تھا کہ پی ٹیا ٓئی کی مذاکراتی کمیٹی کو ہدایات لینے کے لئے عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے گی تاہم تحریک انصاف کے رہنماو¿ں کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ حکومت اپنی بات سے مکر گئی ہے اور عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔
چند روز قبل حکومتی مذاکراتی کمٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے بھی اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔
عرفان صدیقی کا کہنا تھاکہ ہمیں اپنی بات پر قائم رہنا چاہئے اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان
 سے ملاقات کی اجازت دینی چاہئے، ہم اپنی شرائط پوری کریں گے تو مذاکرات کے دوران ہماری بات میں وزن ہو گا۔ 
اس حوالے سے پی ٹی آئی کی مذاکرتی کمیٹی کے رکن علامہ راجہ ناصر عباس کا نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امید ہے سرویلنس سے پاک ماحول میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے گی۔
علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ پچھلی مرتبہ گئے تو ڈیڑھ گھنٹے ملاقات کیلئے انتظار کرتے رہے، ابھی ملاقات ہونا اہم ہے اور مناسب جگہ اور وقت ہونا چاہئے، ملاقات کے لئے اتنا مناسب وقت تو ہو کہ بات مکمل ہوسکے۔
پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے رکن صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ وہ دیگر ارکان کے ساتھ آج دن ڈھائی بجے بانی سے ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل جائیں گے، ملاقات کے لئے جانیوالوں میں اسد قیصر، علی امین گنڈاپور، عمر ایوب، سلمان اکرم راجہ اور سینیٹرناصرعباس شامل ہیں۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے ابتدائی سکواڈ جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات عمران خان سے ملاقات سے ملاقات کی اجازت مذاکراتی کمیٹی کی مذاکراتی کمیٹی کو کی مذاکراتی کمیٹی پی ٹی آئی کی تحریک انصاف کے لئے تھا کہ

پڑھیں:

عمران خان کی رہائی کے لیے ایک اور کوشش ،سابق رہنماؤں نے اہم فیصلہ کرلیا ۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنماؤں نے عمران خان کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔گزشتہ روز شاہ محمود قریشی سے جمعہ کو پارٹی کے سابق رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔رابطہ کاری مشن میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، سبطین خان سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا ن لیگ کے رہنماؤں اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق قیادت ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی کوشش کرے گی، سابق رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی سے معاملات کو حل اور درست کرنے کیلئے کردار ادا کرنےپرگفتگو کی۔ذرائع نے بتایاکہ سابق رہنماؤں نے اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ سے بھی ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیرِ ریلوے سے ریکٹر نمل یونیورسٹی کی ملاقات، مارگلہ اسٹیشن کے ترقیاتی مواقع اور ریلوے کی جدید کاری و ڈیجیٹلائزیشن پر تبادلہ خیال
  • طالبان دہشت گردوں کی سہولت کاری کر رہے ہیں، پاکستان اپنی سیکیورٹی خود یقینی بنائے گا،  ڈی جی آئی ایس پی آر
  • پنجاب: کرکٹ سیریز کے دوران سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت
  • عمران خان کو مشترکہ لائحہ عمل کے تحت رہا کروائیں گے، سہیل آفریدی
  • سلمان اکرم راجا کی اسپتال میں زیرعلاج شاہ محمود قریشی سے ملاقات، اہم مشاورت کی
  • عمران خان کی رہائی کے لیے ایک اور کوشش ،سابق رہنماؤں نے اہم فیصلہ کرلیا ۔
  • سابق رہنماؤں کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں و دیگر سے رابطوں کا فیصلہ
  • شاہ محمود قریشی سے پارٹی رہنماوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
  • عمران خان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت منتقل
  • شاہ محمود قریشی سے فواد چوہدری اور عمران اسماعیل کی ملاقات