نیویارک (نیوزڈیسک)لاس اینجلس میں ہونیوالی خوفناک آتشزدگی سے جہاں ہزاروں گھر جل کر راکھ ہو گئے وہیں ایک گھر ایسا بھی ہے جو معجزانہ طور پر بالکل صحیح سلامت رہا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں لگنے والی آگ نے چند روز میں ہی تاریخی شہر کو کھنڈر میں تبدیل کر دیا۔

امریکی حکام کے مطابق لاس اینجلس میں آتشزدگی کے باعث اب تک 16 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 12 ہزار مکانات جل کر راکھ اور 37 ہزار ایکڑ اراضی تباہ ہو چکی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 13 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے جبکہ رات کے اوقات میں لوٹ مار کی وارداتوں کے باعث متاثرہ علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

خوفناک آتشزدگی کے باعث جہاں سب کچھ جل کر راکھ ہو گیا وہیں ایک حیرا ن کر دینے والی تصویر بھی سامنے آئی جس میں ایک مکان کو بالکل صحیح حالت میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ آس پاس کے تمام مکانات مکمل تباہ ہو گئے۔

آتشزدگی میں بچ جانے والا یہ گھر امریکی سرمایہ کار ڈیوڈ اسٹینر کا ہے جو تین منزلہ ہے اور وہ مکمل طور پر آگ سے محفوظ رہا۔ ڈیوڈ اسٹینر کے گھر کی مالیت 9 ملین ڈالر ہے جو انہوں نے ایک امریکی پروڈیوسر سے خریدا تھا۔

اس حوالے سے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ اسٹینر کا کہنا تھا معجزات کبھی بھی بند نہیں ہوتے اور یہ بھی ایک معجزہ ہے کہ جہاں 10 ہزار سے زائد مکانات تباہ ہو گئے لیکن ہمارا گھر محفوظ رہا۔

ڈیوڈ اسٹینز کا کہنا تھا جب ہمیں آتشزدگی کے بارے میں پتہ چلا تو ہم نے یہ سوچ لیا تھا کہ ہمارا گھر بھی جل گیا ہے لیکن جب آگ کے شعلے کم ہوئے تو لوگوں نے مجھ سے رابطہ کرنا شروع کیا کہ آتشزدگی میں واحد بچ جانے والا گھر آپ کا ہے اور پھر اگلے روز جب میری اہلیہ نے مجھے گھر کی تصویر بھیجی تو میرا چہرہ خوشی سے کھل اٹھا۔

خوش قسمت امریکی تاجر کا کہنا تھا میں نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ لاس اینجلس میں اس طرح کی بھیانک آتشزدگی ہو گی، سچی بات تو یہ ہے کہ میں نے سوچا تھا اگر کبھی زلزلہ آ گیا تو یہ گھر ہمارا آخری ٹھکانہ ہو گا۔
یہ گھر کیسے محفوظ رہا؟
اس حوالے سے امریکی میڈیا پر بتایا جا رہا ہے کہ ڈیوڈ اسٹینر کا گھر مکمل طور پر آگ اور زلزلہ پروف ہے، حتیٰ کہ اس کی چھت بھی آگ سے بچاؤ کے مطابق بنائی گئی تھی اور یہی وجہ ہے کہ تین منزلہ گھر مکمل طور پر محفوظ رہا۔اس حوالے سے امریکی تاجر کا کہنا ہے انہیں اپنا گھر بچ جانے کی خوشی ضرور ہے لیکن جن لوگوں کے گھر جل گئے ان کے لیے دعا گو ہوں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: لاس اینجلس میں محفوظ رہا کے مطابق کا کہنا

پڑھیں:

سعودی عرب؛ اسکول جاتے ہوئے گاڑی کو خوفناک حادثہ؛ 4 خواتین اساتذہ ڈرائیور سمیت جاں بحق

سعودی عرب کے شہر جازان میں ہونے والے ایک خوفناک حادثے نے شہریوں بالخصوص طلبا کو غم زدہ کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ایک مصروف شاہراہ پر پیش آیا جب 4 خواتین اساتذہ کو اسکول لے جانے والی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔

یہ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ گاڑی کے پرخچے اُڑ گئے اور اس میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ چاروں میتوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

سعودی وزارت تعلیم نے اس سانحہ کو اساتذہ برادری کے لیے ایک دل دہلا دینے والا نقصان قرار دیتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

خواتین اساتذہ کی نماز جنازہ میں طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھے گئے۔

 

متعلقہ مضامین

  • نیتن یاہو نے ٹرمپ کو قطر حملے سے پہلے آگاہ کیا یا نہیں؟ بڑا تضاد سامنے آگیا
  • آتشزدگی کے باعث اسرائیلی ریلوے اسٹیشن ایک بار پھر تعطل کا شکار
  • لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی؛ 50 ہلاکتیں؛ 24 زخمی
  • لیبیا کے ساحل پر کشتی میں خوفناک آگ، 50 سوڈانی پناہ گزین جاں بحق
  • اسرائیلی جارحیت سے صرف خون ریزی میں اضافہ ہو رہا ہے، برطانیہ
  • ایشیاءکپ میں ہاتھ ملانے کا تنازعہ،بھارتی کرکٹ بورڈکا بیان آگیا
  • کراچی؛ 70 بچوں، بچیوں سے زیادتی  کرنیوالے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہہ
  • پنجاب، دریا¶ں میں پانی کا بہا¶ معمول پر آگیا
  • کراچی: مکان کی چھت سے 11 سالہ بچی کی لاش برآمد
  • سعودی عرب؛ اسکول جاتے ہوئے گاڑی کو خوفناک حادثہ؛ 4 خواتین اساتذہ ڈرائیور سمیت جاں بحق