چین میں کوئی نئی متعدی بیماری سامنے نہیں آئی ہے، چائناسینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
چین میں کوئی نئی متعدی بیماری  سامنے نہیں آئی ہے،  چائناسینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025  سب نیوز 
بیجنگ :
چائنا نیشنل ہیلتھ کمیشن نے ایک پریس کانفرنس منعقد کی۔اتوار کے روز چائناسینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کی محقق وانگ لی پھنگ  نے کہا  کہ اس وقت سانس کی متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کا موسم ہے۔قومی نگرانی کے مطابق  انفلوئنزا اب بنیادی بیماری ہے جو اس وقت طبی اداروں میں سانس کے شدید انفیکشن میں مبتلا مریضوں کا سبب بنتی ہے ، اور کوئی ابھرتی ہوئی متعدی بیماری سامنے نہیں آئی ہے جبکہ نوول کورونا وائرس سمیت  سانس کے دیگر امراض  کم وبائی  معیار پر ہیں۔ 
فی الحال، چین میں  فلو  پازٹیو ریشو میں اضافے کا رجحان سست ہو گیا ہے، اور  جنوری کے وسط سے  فلو کی سرگرمی کے معیار  میں کمی کی توقع ہے.                
      
				
چائنا  نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان حو چھیانگ چھیانگ  نے کہا کہ قومی نگرانی سے ظاہر ہوا ہے کہ 2025 کے پہلے ہفتے میں  ملک بھر میں موسمی فلو کی صورت حال  دیکھی گئی اور ملک بھر میں  انفلوئنزا وائرس کی پازٹیو ریشو  گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں کم ہے۔ تاحال چین میں طبی وسائل کی کوئی واضح کمی سامنے نہیں آئی ہے، اور متعلقہ کلیدی ادویات کی پیداوار، فراہمی اور ذخیرہ معمول کے معیار پر ہے.
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سامنے نہیں آئی ہے چین میں
پڑھیں:
ایران نیوکلیئر مذاکرات کے لیے تیار، میزائل پروگرام پر ’کوئی بات نہیں کرے گا‘
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام پر مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم یہ مذاکرات اسی صورت میں ممکن ہوں گے جب ایران کے حقِ یورینیم افزودگی کا احترام کیا جائے۔ عراقچی کے مطابق ایران اپنے پرامن ایٹمی پروگرام پر بات چیت کا خواہاں ہے لیکن ملکی دفاعی نظام اور میزائل پروگرام کسی صورت مذاکرات کا حصہ نہیں بنائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران یورینیم افزودگی کے عمل سے دستبردار نہیں ہوگا اور امریکا کی جانب سے پیش کی جانے والی شرائط ناقابلِ قبول ہیں۔ ان کے بقول ایران ایک منصفانہ اور متوازن معاہدے کا خواہاں ہے جو اس کے قومی مفادات کے مطابق ہو۔
ایرانی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں اسرائیل–ایران کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور بین الاقوامی سطح پر جوہری سرگرمیوں سے متعلق دباؤ بڑھ رہا ہے۔ ایران نے اس کے باوجود زور دیا ہے کہ وہ پرامن ایٹمی سرگرمیوں کے لیے پرعزم ہے اور سفارتی راستے سے تمام تنازعات کے حل پر یقین رکھتا ہے۔
(ماخذ: تسنیم نیوز، اشراق الاوسط)
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں