صدر ایف پی سی سی آئی کی قیادت میں کاروباری وفددورہ بنگلہ دیش پر ڈھاکہ پہنچ گیا

وفد اپنے دورے میں بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس ، مشیر تجارت شیخ بشیر الدین اور کاروباری افراد سے ملاقاتیں کریگا
پاکستان اور بنگلہ دیش میں باہمی تجارت کا حجم 80کروڑ ڈالر ہے جسے 2سے 3ارب ڈالر تک لے جایا جاسکتا ہے، عاطف اکرام شیخ
اسلام آباد /ڈھاکہ ( )صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں پاکستان کا کاروباری وفد بنگلہ دیش کے دورے پر ڈھاکہ پہنچ گیا ، بزنس کمیونٹی کے وفد میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 35سے زائد برآمد کنندگان اور صنعتکاروں شامل ہیں ،وفد اپنے دورے میں بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس اور مشیر تجارت شیخ بشیر الدین سے بھی ملاقات کریگا۔صدرفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز عاطف اکرام شیخ نے بنگلہ دیش پہنچنے پر اہم بیان میں کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین تجارتی تعلقات کو مستحکم بنانے کیلئے بزنس کمیونٹی کا دورہ انتہائی اہم ہے،پاکستانی بزنس کمیونٹی کے وفد کا دورہ بنگلہ دیش دونوں ملکوں کے اقتصادی تعلقات کو نئی جہت دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 80کروڑ ڈالر کی سطح پر ہے، دونوں ممالک توجہ دیں تو اس حجم کو باآسانی 2 سے 3 ارب ڈالر کی سطح تک لے جایا جاسکتا ہے،دونوں ملکوںمیں ٹیکسٹائل ، ادویات ، پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں اضافے کی وسیع گنجائش ہے، پاکستان اور بنگلہ دیش کی تاجر برادری وفود کے تبادلوں سے خاطر خواہ کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

شاہین آفریدی ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کے 32 ویں کپتان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

شاہین شاہ آفریدی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی قیادت کر نے والے32 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔اس تیز بولرنے جنوبی افریقا کے خلاف فیصل آباد میں منگل (4نومبر) کو کھیلے گئے تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سریز کے پہلے میچ میں پہلی مرتبہ پاکستان کی قیادت کی۔ وہ اپنا پہلا ٹاس جیتنے میں کامیاب رہے۔
شاہین شاہ آٖفریدی نے66 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلنے کے بعد پاکستان کی کپتانی کی ہے۔ وہ2024 میں پانچ ٹوینٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی قیادت کرچکے ہیں جس میں سے ایک میچ میں انہیں کامیابی ملی تھی اور چار میں شکست ہوئی تھی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف نیوزی لینڈ میں کھیلی گئی پانچٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سریز میں وہ پاکستان کے کپتان تھے۔انہوں نے آکلینڈ میں12 جنوری2024 کو پہلی مرتبہ پاکستان کی قیادت کی تھی۔ اس میچ میں پاکستان کو46 رنز سے شکست ہوئی تھی۔اسی سیریز کے پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں جو21 جنوری2024 کو کھیلا گیا تھا، پاکستان کی42 رنزکی کامیابی شاہین شا ہ آفریدی کی قیادت میں پہلی اور اب تک کی واحد کامیابی تھی۔
ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی قیادت کرنے والے پہلے کھلاڑی انتخاب عالم تھے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان نے کرائسٹ چرچ میں11 فروری1973 کو جب اپنا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلا تھا تو انتخاب عالم اس میں پاکستان کے کپتان تھے۔ اس میچ میں پاکستان کو22 رن سے شکست ہوئی تھی۔ اس میچ کے بعد انتخاب عالم نے انگلینڈکے خلاف دو ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی قیادت کی اور دونوں میں جیت دلائی۔ناٹنگھم میں31 اگست1974 کو پاکستان نے انگلینڈ کو سات وکٹ سے شکست دی جبکہ تین دن بعد لیڈز میں اس نے دوسرے میچ میں آٹھ وکٹ سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔ انتخاب عالم نے تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی قیادت کی جس میں سے دو میں اس کو جیت ملی اور ایک میں شکست ہوئی۔
ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی قیادت سب سے زیادہ میچوں میں عمران خان نے کی ہے۔انہوں نے1982 اور1992 کے درمیان جن139 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی قیادت کی اس میں سے75 میچوں میں انہوں نے جیت دلائی اور59 میچوں میں انہیں شکست ہوئی۔ایک میچ انکی قیادت میں ٹائی رہا جبکہ چار میچ نامکمل رہے۔انہوں نے آسڑیلیا اور نیوزی لینڈ میں1992 میں ہوئے عالمی کپ میں پاکستان کو چمپیئن بنوایاتھا۔ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں ان سے زیادہ میچ کوئی دوسرا پاکستانی کپتان نہیںجیتا۔
وسیم اکرم نے1993 اور2000 کے درمیان109 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میںپاکستان کی قیادت کی جس میں سے66 میچوں میں انہوں نے جیت دلائی اور41 میچوں میں انکی قیادت میں پاکستان کو شکست ہوئی۔ انکی قیادت میں دو میچ ٹائی بھی رہے تھے۔ انہوں نے1999 میں ہوئے عالمی کپ میں پاکستان کو فائنل میں ضرور پہنچایا تھا مگر فائنل میں آسڑیلیا کے ہاتھوں پاکستان کو آٹھ وکٹ سے شلست ہوئی تھی۔

سید پرویز قیصر گلزار

متعلقہ مضامین

  • شاہین آفریدی ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کے 32 ویں کپتان
  • صدر زرداری کی قطری وزیراعظم سے ملاقات، دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
  •  گوگل کی مقامی موجودگی اسے پاکستان کے اسٹارٹ اپس اور کاروباری افراد کے قریب لائے گی:نائب وزیر اعطم
  • تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، محمد اورنگزیب
  • پاکستان اور ترکیہ کے وزراء کی ملاقات دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
  • سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال
  • بھارتی فضائی حدودکی پابندی سےپاکستان سےبراہ راست فضائی رابطوں میں تاخیرکاسامنا ہے،ہائی کمشنربنگلادیش
  • سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • امریکا میں سفیر پاکستان کا پاک-امریکا بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو 2025 کا افتتاح 
  • وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق