ریکارڈ قائم کرنے والی جاسوسی فلم جو آخری منٹ تک آپ کو باندھ کر رکھے گی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
ایک ایسا فلمی تجربہ جو آپ کو آخر تک کرسی سے ہلنے نہیں دے گا، مالایالم تھرلر "اتھیرن" نے او ٹی ٹی پر نمبر 1 پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
فلم "اتھیرن"، جو 2019 میں ریلیز ہوئی، ایک نفسیاتی تھرلر ہے جو ایک الگ تھلگ اسپتال کی کہانی بیان کرتی ہے۔ یہاں ایک ماہر نفسیات، ایک آٹزم کا شکار مریض کی پوشیدہ صلاحیتوں اور ماضی کے رازوں کو کھولتا ہے۔ فلم کا سنسنی خیز اختتام ناظرین کو حیرت زدہ کر دیتا ہے۔
مرکزی کرداروں میں فہد فاضل اور سائی پلوی شامل ہیں جبکہ اتل کلکرنی، رینجی پانی کر، شانتی کرشنا اور پرکاش راج خاص کرداروں میں نظر آتے ہیں۔
یہ فلم سنسنی خیز کہانی اور شاندار اداکاری کی وجہ سے پشپا 2 جیسے بڑے ہٹ کو بھی پیچھے چھوڑ چکی ہے۔ یہ فلم او ٹی ٹی پر ڈزنی+ ہاٹ اسٹار پر دستیاب ہے اور دیکھنے والوں کی اولین پسند بن چکی ہے۔
فہد فاضل، جو حالیہ فلم "پشپا 2" میں ولن کے کردار میں نظر آئے، اپنی بہترین پرفارمنس کے لیے خوب داد وصول کر چکے ہیں۔ وہ جلد ہی بالی وڈ میں اپنی پہلی فلم کے لیے تیار ہیں، جو امتیاز علی کی ہدایت میں بن رہی ہے۔
سائی پلوی، جو آخری بار 2022 کی تمل فلم "گارگی" میں نظر آئیں، اپنی اگلی فلم میں ناگا چیتنیا کے ساتھ نظر آئیں گی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پہلگام واقعہ: واگہ بارڈر پر روایتی پریڈ محدود کرنے کا فیصلہ
پہلگام واقعے کے بعد حکام نے واگہ بارڈر پر ہونے والی روایتی پریڈ محدود کرنے کی ہدایت کردی۔
رپورٹ کے مطابق پریڈ کے دوران دونوں ملکوں کے گیٹ بند رہیں گے۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پریڈ کے دوران رینجرز اور بی ایس ایف کے جوان ایک دوسرے سے روایتی مصافحہ بھی نہیں کریں گے۔
واہگہ، گنڈاسنگھ والا اور ہیڈ سلیمانیکی تینوں مقامات پر پریڈ ہوتی ہے۔
بھارت کی ایک اور اوچھی حرکت
بھارتی حکام نے ایک اور اوچھی حرکت کرتے ہوئے واہگہ-اٹاری بارڈر پر رینجرز اور بی ایس ایف انڈیا کے مابین ہونے والی روایتی پریڈ محدود کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
پہلگام حملے کو جواز بنا کر بھارتی حکومت نے واہگہ اٹاری بارڈر، گنڈاسنگھ، حسینی والا بارڈر اور ہیڈسلیمانیکی بارڈر پر ہونے والی پاکستان رینجرز پنجاب اور بی ایس ایف انڈیا کے جوانوں کی پریڈ میں نمایاں تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔
مشترکہ پریڈ کے دوران بھارت کی جانب سے گیٹ بند رہے گا اور نہ ہی اس کی فورس روایتی مصافحہ کرے گی۔
سیکیورٹی ذرائع کےمطابق بی ایس ایف حکام نے اس بارے پاکستان رینجرز کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
واضع رہے کہ دونوں ملکوں کی سرحدی فورسز کے مابین ہونے والی یہ پریڈ ہرشام پرچم اتارے جانے کے موقع پر کی جاتی ہے، دونوں ملکوں کے سرحدی جوان اپنے اپنے ملک کا جھنڈا اتارتے اور سلامی دیتے ہیں۔
پریڈ دیکھنے کے لئے دونوں جانب شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوتی ہے۔ حیران کن طور پر دونوں ملکوں کےمابین کشیدگی کے دوران پریڈ دیکھنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ شہریوں نے بھارت کے اقدام کابزدلانہ کارروائی اورافسوسناک عمل قرار دیا ہے۔ بھارت کی طرف سے کیا جانیوالا یکطرفہ فیصلہ قابل مذمت ہے