پشاور:  مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے نوجوانوں میں بےحیائی اور بدتمیزی بڑھائی ہے۔
پشاور میں ایم پی اے ملک طارق اعوان کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ پنجاب میں ترقی ہو رہی ہے یہاں(خیبر پختونخوا میں ) کوئی کام نہیں ہو رہا۔ پی ٹی آئی نے ملک طارق کو وزیر بنانے کی پیشکش کی مگر انہوں نے انکار کر دیا۔انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے پوچھتا ہوں کہ انہوں نے ابھی تک یہاں کیا کام کیا ہے؟ یہاں کوئی آئی ٹی یونیورسٹی یا کوئی ہسپتال بنایا ہے؟ بانی پی ٹی آئی نے ترسیلات زر روکنے کی کال دی، یہ 9 مئی سے بڑا حملہ ہے۔
کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے، پی ٹی آئی کے پاس دھمکیوں کے علاوہ کچھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پشاور کی صحافی برادری نے میرا مشکل وقت میں بہت ساتھ دیا ہے۔ شہباز شریف خیبر پختونخوا کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، کے پی اپنے محل و قوع کے باعث پنجاب سے زیادہ کامیاب صوبہ بن سکتا ہے۔یہ صوبہ آگے جائے گا، یہاں وسائل کی کمی نہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے نوجوانوں میں بےحیائی اور بدتمیزی بڑھائی ہے، وہ اپنے جلسوں میں دوسروں کے بچوں کو مرواتے ہیں مگر اپنے بچے انگلینڈ میں ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی نے

پڑھیں:

کافی محنت کر کے یہاں تک آیا ہوں، موقع کا انتظار کر رہا تھا: یاسر خان

ملتان سلطانز کے کھلاڑی یاسر خان کا کہنا ہے کہ کافی محنت کر کے یہاں تک آیا ہوں، موقع کا انتظار کر رہا تھا۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے کپتان ہر کھلاڑی کو مثبت طور پر سمجھاتے ہیں، بیٹنگ میں بھی ہر گیند پر رضوان نے کافی مدد کی اور سمجھایا۔

یاسر خان کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی گیند اندر آتی ہے اس لیے پلاننگ کر کے آیا تھا کہ اچھا پرفارم کروں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33 رنز سے ہرایا تھا۔

سلطانز نے ہوم کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 228 رنز بنائے تھے۔

اوپنر یاسر خان نے 44 گیندوں پر 87 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ کپتان محمد رضوان نے 32، عثمان خان نے 39 اور اشٹن ٹرنر نے 15 رنز بنائے تھے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • 25 سال قبل چھتیس سنگھ پورہ میں سکھوں کا قتل عام کیا گیا، گرپتونت سنگھ
  • عمران خان نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا 
  • کومل عزیز کس خوف کی وجہ سے شادی نہیں کررہیں؟ اداکارہ کا انکشاف
  • امن اور مکالمہ ہماری ترجیح  ، قومی سلامتی یا وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،امیر مقام
  • کوئی بھی نماز پڑھنے سے نہیں روک سکتا، نصرت بھروچا ٹرولنگ پر پھٹ پڑیں
  • بانی تحریک انصاف کی رہائی کا سب کو انتظار ہے، ڈاکٹر عارف علوی
  • کسان اتحاد کا آئندہ سال گندم کی کاشت میں بڑی کمی لانے کا اعلان
  • “ملتان سلطانز کی قیمت بڑھائی تو نہیں خریدوں گا”
  • کافی محنت کر کے یہاں تک آیا ہوں، موقع کا انتظار کر رہا تھا: یاسر خان
  • ملتان سلطانز کی قیمت بڑھائی تو نہیں خریدوں گا