دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں اردو کا دسواں نمبر
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
دنیا میں تقریباً 7 ہزار کے قریب زبانیں بولی جاتی ہیں ۔رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں انگلش (انگریزی) سب سے زیادہ مشہور اور بولی جانے والی زبان ہے جسے 142.5 کروڑ افراد بولتے ہیں۔
چین میں بولی جانے والی زبان کا اس فہرست میں دوسرا نمبر ہے جسے 1.119 ارب افراد چین کے مختلف علاقوں میں بولتے ہیں۔
دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر بولی جانے والی زبان ہندی ہے اور ہندی زبان بولنے والوں کی تعداد 602 ملین ہے جبکہ 559 ملین افراد اسپینش (ہسپانوی) بولتے ہیں اور یہ 21 ملکوں کی سرکاری زبان بھی ہے۔
دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں کی فہرست میں اردو کا دسواں نمبر ہے جس کے دنیا بھر میں بولنے والوں کی تعداد 231 ملین ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ڈنمارک آج بھی قانون کی حکمرانی میں پہلے نمبر پر، پاکستان 130ویں پوزیشن پر قائم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
2025 رول آف لا انڈیکس میں ڈنمارک دنیا کا سب سے زیادہ قانون پسند ملک قرار پایا ہے جبکہ پاکستان کی پوزیشن 130 ویں نمبر پر برقرار ہے۔
ورلڈ جسٹس پروجیکٹ (WJP) کے مطابق، اس سال دنیا کے بیشتر ممالک میں قانون کی بالادستی کمزور ہوئی ہے، جہاں 68 فیصد ممالک نے گزشتہ سال کے مقابلے میں زوال دکھایا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈنمارک مسلسل پہلے نمبر پر ہے، اس کے بعد ناروے، فن لینڈ اور سویڈن کا نمبر ہے۔
رپورٹ کے مطابق، امریکا کی درجہ بندی 27 ویں نمبر پر آ گئی ہے، جبکہ چین نے بہتری دکھاتے ہوئے 92 ویں نمبر پر اپنی پوزیشن بہتر کی ہے۔ پاکستان بدستور 130 ویں نمبر پر موجود ہے، جب کہ بھارت 79 ویں پوزیشن پر رہا۔
فہرست کے آخری نمبر پر وینزویلا 143 ویں اور افغانستان 142 ویں نمبر پر ہیں، جبکہ روس اور سوڈان کی پوزیشن میں بھی نمایاں گراوٹ آئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ دنیا بھر میں حکومتی طاقت پر پابندیوں میں کمی اور آمرانہ رجحانات کے باعث قانون کی حکمرانی خطرے میں ہے۔