ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا ہوگی یا بری ہوں گے؟ فیصلہ آج سنایا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا ہوگی یا بری ہوں گے؟ فیصلہ آج سنایا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ آج اڈیالہ جیل میں سنایا جائے گا، احتساب عدالت کے عملے نے بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا
تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی، بانی پی ٹی آئی وکیل خالد یوسف چوہدری نے بتایا کہ احتساب عدالت اسلام آباد کے عملے نے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے آج 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ اڈیالہ جیل میں سنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ دو مرتبہ موخر کیا تھا، ٹرائل کی آخری سماعت گزشتہ سال 18 دسمبر کو اڈیالہ جیل میں ہوئی تھی، فیصلہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی موجودگی میں سنایا جائے گا۔
پہلے 23 دسمبر کو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم عدالت نے فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ ملتوی کرکے 6 جنوری مقرر کی تھی، اب کیس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ 13 جنوری مقررکی گئی ہے۔
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ ریفرنس کا جیل ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا، عمران خان کے خلاف یہ واحد کیس ہے جس کا ٹرائل ایک سال تک چلا۔
نیب نے 13 نومبر 2023 کوعمران خان کی گرفتاری ڈالی، 17 دن تک عمران خان سے اڈیالا جیل میں تفتیش کے بعد یکم دسمبر 2023 کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس احتساب عدالت میں دائرکیا۔
عدالت نے 27 فروری 2024 کو عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں کل 35 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے۔
ایک سو ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے بھی بیان ریکارڈ کروایا۔
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ ریفرنس میں 4 مرتبہ جج تبدیل ہوئے، سماعت پہلے جج محمد بشیر نے کی پھر سماعت جج ناصر جاوید رانا نے کی اس کے بعد ریفرنس جج محمد علی وڑائچ اور پھر دوبارہ جج ناصرجاوید رانا کے پاس آیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ملین پاؤنڈ ریفرنس اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سنایا جائے گا عمران خان اور احتساب عدالت ریفرنس کا کا فیصلہ اور بشری
پڑھیں:
ارشد شریف کی شہادت سے قبل کون جانتا تھا کہ ان کو شہید کر دیا جائے گا؟ تانے بانے عمران خان سے ملتے ہیں: نجم ولی کا دعویٰ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی نجم ولی خان نے ایکس پر پی ٹی آئی کے نومنتخب سینیٹر مراد سعید کا ایک پرانا کلپ شیئر کیا ہے اور دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کی شہادت سے دو ماہ قبل کون جوجانتا تھا کہ ان کو شہید کردیا جائے گا؟ تمام تانے بانے عمرا ن خان اور پی ٹی آئی سے جا کر ملتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی نجم ولی خان نے ایکس پر جاری پیغام میں مراد سعید کی ایک ماضی میں ریکارڈ کروائے گئے مبینہ ویڈیو بیان کو شیئر کیا جس میں مراد سعید کہتے ہیں کہ ’’تھریٹ الرٹس میں خود دیکھ چکا ہوں، لیٹرز گردش کر رہے ہیں، کسی اور ملک میں ارشد شریف کو ٹارگٹ کرنے کی پلاننگ ہوئی ہے ، ارشد شریف کو ٹارگٹ کیا جا سکتا ہے ، یہ اطلاعات ہیں کہ کسی کو ہائر کیا گیاہے ‘‘۔
بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں کا ضیاع، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی قیادت کا اظہارِ افسوس
نجم ولی نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’پی ٹی آئی کارکنوں سے سوال ، كون ارشد شریف کی شہادت سے دو ماه قبل جانتا تھا کہ ان کو شہید کر دیا جائے گا؟ اور پھر کس نے انہیں اپنے سیاسی مفاد کیلیے استعمال کیا ؟تمام تانے بانے عمران خان اور انکی جماعت سے جاکر ملتے ہیں‘‘۔
پی ٹی آئی کارکنوں سے سوال
كون ارشد شریف کی شہادت سے دو ماه قبل جانتا تھا کہ ان کو شہید کر دیا جائے گا؟ اور پھر کس نے انہیں اپنے سیاسی مفاد کیلیے استعمال کیا ؟
تمام تانے بانے عمران خان اور انکی جماعت سے جاکر ملتے ہیں۔ غور سے سنیں !!!! pic.twitter.com/wbvl9cvSHb
مزید :