القادر ٹرسٹ کیلئے پیسے بیرونِ ملک سے پاکستان آئے: بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو
خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ ایسا کیس ہے جس میں پیسے بیرونِ ملک سے پاکستان آئے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ پیسے نہ بانیٔ پی ٹی آئی کے اور نہ بشریٰ بی بی کے اکاؤنٹ میں ہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ القادر ٹرسٹ میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کوئی ذاتی فائدہ نہیں ہوا۔
خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ذمے دار لوگوں کو کرم معاہدے کی اونر شپ لینا پڑے گی۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا نے کہا کہ کرپشن وہ ہوتی ہےجس میں پیسہ غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک منتقل کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شریف اور زرداری خاندان کی طرح بانیٔ پی ٹی آئی نے پیسہ بیرونِ ملک منتقل نہیں کیا۔
بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ القادر یونیورسٹی ملک میں دینی اور عصری علوم کو فروغ دے رہی ہے جبکہ دیگر جعلی مقدمات کی طرح یہ مقدمہ بھی اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ایران میں عدالتی کمپاؤنڈ پر حملہ، ججز کے کمروں میں فائرنگ، متعدد افراد جاں بحق
زاہدان(انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے شہر زاہدان میں عدالتی کمپاؤنڈ پر حملہ کردیا گیا، حملہ آوروں ججوں کے کمروں میں گھس کر فائرنگ کرتے رہے، متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے شہر زاہدان میں عدالتی کمپاؤنڈ پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، ملزمان ججوں کے کمرے میں گھس کر فائرنگ کرتے رہے۔
رپورٹ کے مطابق حملے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، سیکیورٹی اہلکاروں نے جوڈیشل کمپاؤنڈ کو گھیرے میں لے لیا، حملہ آوروں سے نمٹنے کیلئے کارروائی شروع کردی گئی۔