کراچی کے ریلوے گراؤنڈ میں 105 ہندو جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پاکستان ہندو کونسل کے زیرِ اہتمام کراچی کے ریلوے گراؤنڈ میں 105 ہندو جوڑوں کی اجتماعی شادی  کے لیے خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

کراچی: ریلوے گراؤنڈ میں ہندو جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تیاریاں مکمل

پاکستان ہندو کونسل کی جانب سے کراچی کے ریلوے گراؤنڈ میں اجتماعی شادی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

شادی کی تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کر کے تقریب کو یادگار بنا دیا۔

اس موقع پر ہاتھوں میں ہاتھوں میں مہندی، ماتھے پر بندیا، خوبصورت ملبوسات میں مبلوس ہر ازدواجی جوڑا خوشی سے سرشار نظر آیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اجتماعی شادی کی

پڑھیں:

مال بردار ٹرین 15 جون سے روس تک جائے گی، وزیر ریلوے

راولپنڈی:

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اعلان کیا ہے کہ 15 جون سے مال بردار ٹرین روس تک جائے گی۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ راولپنڈی سے لاہور تک نیا ٹریک بھی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ویمن اینڈ چلڈرن اسپتال 10 ارب روپے سے بنائیں گے جبکہ نالہ لئی کا منصوبہ بھی بنایا جائے گا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ جب ہندوستان نے دھماکے کیے تو جواب میں نواز شریف نے چھ دھماکے کیے اور آج ہم نیوکلیر پاور ہیں، ہماری سوچ نواز شریف کے نام سے شروع ہوتی ہے اور نواز شریف کے نام پر ختم ہوتی ہے۔

قبل ازیں، وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے چکلالہ اسٹیشن کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے اسٹیشن کی صفائی اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ صفائی کے حوالے سے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (RWMC) کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

وزیر ریلوے نے اسٹیشن ماسٹر کو ہدایت کی کہ تزئین و آرائش مزید بہتر بنائیں، اسٹیشن پر ریلوے کی نمایاں چیزوں کے لیے وال آف فیم قائم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہارٹیکلچر اتھارٹی کے تعاون سے پھل دار پودے لگائے جائیں گے، مسافروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لیے جامع اصلاحات کر رہے ہیں، ریلوے اسٹیشنز کو جدید اور سہولت بخش مراکز میں تبدیل کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مال بردار ٹرین 15 جون سے روس تک جائے گی، وزیر ریلوے
  • معاشی بحالی اجتماعی ذمہ داری، صرف تنخواہ دار طبقہ پر بوجھ نہیں ڈال سکتے: وزیر خزانہ
  • 28 مئی، یادگار دن
  • قرض میں ڈوبی فیملی نے اجتماعی خودکشی کرلی
  • سفرِ جنوں (دوسری قسط)
  • بھارت میں قبائلی خاتون اجتماعی زیادتی کے بعد بیدردی سے قتل؛ نازک اعضا کاٹ دیے
  • کراچی سمیت سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا
  • دل ہونا چاہیداجوان:90 سالہ بابادلہنیا بیاہ لایا
  • سندھ بھر میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز
  • مسلمانوں کے گھروں کی مسماری کیخلاف بھارتی ہندو مودی سرکار پر پھٹ پڑے