11 جنوری 2025 کوپاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز  نے کامیاب  کارروائی کرتے ہوئے پاک افغان سرحد پر افغان جاسوس کو ہلاک کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے افغانستان فرار ہوتے ہوئے افغان جاسوس کو ہلاک کردیا، جہنم واصل کیے جانے والے دہشتگرد کی شناخت محمد خان احمد خیل ولد حاجی محمد قاسم داوراں خان کے نام سے ہوئی۔

 ذرائع کے مطابق 48 سالہ دہشتگرد محمد خان عرف عبداللہ افغان صوبے پکتیکا کا رہائشی تھا، ہلاک افغان دہشتگرد سے افغان شناختی کارڈ بھی برآمد کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد محمد خان عرف عبداللہ افغان خفیہ ایجنسی کیلئے پاکستان میں کام کررہا تھا، دہشتگرد محمد خان افغانستان سےاسلحہ اور گولہ بارود پاکستان کے قلعہ سیف اللہ، ژوب اور لورالائی میں دہشت گردوں کو سمگل کرتا تھا، سمگل شدہ اسلحہ پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں استعمال ہوتا تھا۔

دفاعی ماہرین نے کہا کہ گزشتہ کافی عرصے سے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں،پاکستان نے متعدد بار افغان عبوری حکومت کو دہشتگردی کےحوالے سے ثبوت فراہم کیے لیکن افغان حکومت خارجی دہشت گردوں کیخلاف کوئی موثر اقدام اٹھانے میں ناکام رہی ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان کے پاس افغانستان سے دراندازی اور دہشتگردی کے بے شمار واقعات کے ثبوت موجود ہیں، ان ٹھوس شواہد کے بعد افغان حکومت کے کھوکھلے دعوے ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں، افغان حکومت کو اپنی دوغلی حکمت عملی کو ترک کر کے خارجی دہشتگردوں کی سرکوبی کرنی ہوگی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کوئٹہ: غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کیخلاف آج سے کارروائی کا فیصلہ

 کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف آج سے کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیر صدارت اجلاس میں افغان مہاجرین کے انخلا کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف آج سے کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا ہے کہ پی او آر کارڈ ہولڈرز کو قیام کے لیے 31 جولائی کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی جو ختم ہو گئی ہے، اب سے غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کیخلاف کارروائی ہو گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملک بھر سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں واپس اپنے ملک بھیجا گیاہے ۔

متعلقہ مضامین

  • بنوں میں آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، صادق آباد چوکی حملہ کے شہید 5 اہلکار سپرد خاک
  • بنوں، پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 6 دہشتگرد ہلاک
  • بنوں:پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک،3گرفتار
  • بنوں: پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 6 دہشتگرد ہلاک
  • کوئٹہ: غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کیخلاف آج سے کارروائی کا فیصلہ
  • کوئٹہ میں غیرقانونی افغانوں کے خلاف آج سے کارروائی کا فیصلہ
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان نیا زرعی تجارتی معاہدہ، بلوچستان کے زمینداروں اور پھل سبزی فروشوں کو تحفظات کیوں؟
  • سیکیورٹی فورسز ہمارے مہمان ہیں ان کو نقصان پہنچانے کی کوشش برداشت نہیں کریں گے، وزیراعلیٰ کے پی
  • کراچی میں سی ٹی ڈی کا خفیہ آپریشن، 4 خطرناک دہشتگرد گرفتار
  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز نے مزید دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے