گوہر رشید رشتہ ازدواج میں بندھ گئے؟ نکاح کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
مشہور پاکستانی اداکار گوہر رشید کی نکاح کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکار کو نکاح خواں کے سامنے دستاویزات پر دستخط کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس موقع پر ہدایتکار بلال لاشاری اور اداکار حمزہ علی عباسی بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔
یہ ویڈیو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گوہر رشید کی ان کی قریبی دوست اداکارہ کبریٰ خان کے ساتھ شادی کی افواہیں گرم ہیں۔
سوشل میڈیا پر پھیلی افواہوں میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ گوہر رشید اور کبریٰ خان فروری تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
View this post on InstagramA post shared by VeryFilmi (@veryfilmi)
علاوہ ازیں گوہر رشید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ ڈانس پریکٹس کی ویڈیوز بھی شیئر کیں تھیں، جن میں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات ایک جگہ جمع نظر آرہے تھے جن میں کبریٰ خان بھی شامل تھیں۔
ان ویڈیوز کے ساتھ اداکار نے ’میرے یار کی شادی‘ جیسے ہیش ٹیگز استعمال کیے، جس نے مداحوں کو قیاس آرائیوں پر مجبور کر دیا۔
View this post on InstagramA post shared by Gohar Rasheed (@mirzagoharrasheed)
نئی ویڈیو میں گوہر رشید نکاح خواں کی ہدایات پر دستاویزات پر دستخط کرتے نظر آرہے ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ ویڈیو گوہر رشید کی اپنی شادی سے متعلق ہے یا کسی اور تقریب کا حصہ۔
یاد رہے کہ گوہر رشید اور کبریٰ خان کی شادی کی خبروں پر دونوں کی جانب سے تاحال تصدیق یا تردید کا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گوہر رشید
پڑھیں:
گوگل کا نیا سیکیورٹی فیچر، کیا اب پاس ورڈ کی ضرورت ہی نہیں رہے گی؟
گوگل نے صارفین کی آن لائن سیکیورٹی مزید مضبوط بنانے کے لیے سیلفی ویڈیو پر مبنی نئی بایومیٹرک شناختی سہولت متعارف کرا دی ہے جس کے ذریعے اہل صارفین پاس ورڈ یا ریکوری ڈیوائس دستیاب نہ ہونے کی صورت میں اپنے اکاؤنٹس تک دوبارہ رسائی حاصل کر سکیں گے۔
کمپنی کے مطابق نیا فیچر بنیادی طور پر اکاؤنٹ ریکوری کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ صارفین ابتدائی مرحلے میں اسکرین پر دی گئی ہدایات کے مطابق ایک مختصر سیلفی ویڈیو ریکارڈ کریں گے جس میں مختلف زاویوں سے چہرہ دکھانا ہوگا تاکہ شناخت محفوظ کی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل پلے کی نئی پالیسی، متبادل ایپ مارکیٹس کو راستہ مل گیا
اگر بعد میں صارف اپنا پاس ورڈ بھول جائے، فون گم ہو جائے یا ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن استعمال نہ کر سکے تو وہ نئی سیلفی ویڈیو ریکارڈ کر کے اپنی شناخت کی تصدیق کرا سکے گا۔
گوگل کا سیکیورٹی سسٹم نئی ویڈیو کا پہلے سے محفوظ ویڈیو سے موازنہ کرے گا اور جدید لائیونیس چیک اور اینٹی اسپوفنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے اس بات کی تصدیق کرے گا کہ سامنے حقیقی شخص موجود ہے، نہ کہ تصویر، ریکارڈ شدہ ویڈیو یا مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ ڈیپ فیک۔
یہ بھی پڑھیں: راستوں کی تلاش کے بعد گوگل میپس میں کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرائے جانے کی تیاریاں
گوگل کا کہنا ہے کہ یہ سہولت روزمرہ لاگ اِن کے لیے نہیں بلکہ صرف اکاؤنٹ ریکوری کے دوران استعمال کی جائے گی۔ کمپنی اس سے قبل پاس کیز (Passkeys)، سیکیورٹی کیز اور ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن جیسے متبادل طریقے بھی متعارف کرا چکی ہے تاکہ روایتی پاس ورڈز پر انحصار کم کیا جا سکے۔
پرائیویسی سے متعلق خدشات کے جواب میں گوگل نے کہا ہے کہ صارفین کی سیلفی ویڈیوز مکمل طور پر انکرپٹڈ انداز میں محفوظ کی جائیں گی، ان پر صارف کا مکمل اختیار ہوگا اور وہ کسی بھی وقت انہیں حذف کر سکیں گے۔ کمپنی کے مطابق یہ ویڈیوز صرف شناخت کی تصدیق کے لیے استعمال ہوں گی جب تک کہ صارف کسی اضافی استعمال کی اجازت نہ دے۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل میپ کی ایک غلطی اور تاجر علی جمیل کے سفرِ آخرت کی کہانی
ماہرین کے مطابق گوگل کا یہ اقدام ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاس ورڈ کے بغیر محفوظ لاگ اِن سسٹمز کی جانب بڑھتے ہوئے رجحان کا حصہ ہے۔ اس سے قبل ایپل، مائیکروسافٹ سمیت متعدد بینک، ایئرلائنز اور سرکاری ادارے بھی بایومیٹرک شناختی نظام اپنا چکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
گوگل گوگل پاسپورڈ