5 سالوں کے دوران کتنے ہزار شہریوں کے شناختی کارڈز بلاک کیے گئے، تفصلات سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزارت داخلہ نے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 5 سالوں کے دوران مجموعی طور پر 71 ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کیے گئے ہیں۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں وزارت داخلہ کی جانب سے گزشتہ 5 سالوں میں بلاک شناختی کارڈز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں، گزشتہ5سال کےدوران کُل 71 ہزار 849 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے۔
وزارت داخلہ نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 25 ہزار 981 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے، پنجاب میں 13 ہزارسے زائد، سندھ میں 9 ہزار 677 شناختی کارڈز کو بلاک کیا گیا۔
بلوچستان میں 20 ہزار 583 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے جبکہ اسلام آباد میں 1370، گلگت بلتستان میں 228 اور آزاد کشمیر میں 446 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے۔
5 سال میں پاکستان بھر میں 44 ہزار 460 شناختی کارڈز ضروری تصدیق کے بعد ان بلاک کیےگئے، وزارت داخلہ نے بتایا کہ بلاک کیے گئے 13 ہزار 618 شناختی کارڈز ابھی تک زیرتفتیش ہیں۔
مزیدپڑھیں:کیا لاس اینجلس میں آگ پرندے نے لگائی، سوشل میڈیا دعوؤں کی حقیقت!
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: وزارت داخلہ
پڑھیں:
متنازع کینال منصوبے کیخلاف احتجاج، 40 ہزار گاڑیاں پھنس گئیں
---فائل فوٹومتنازع کینال منصوبے کے خلاف اندرونِ سندھ جاری احتجاج اور دھرنوں کے باعث ملکی برآمدات اور تجارتی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔
ترجمان یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ کے مطابق احتجاج کے باعث 40 ہزار کے قریب بسیں، ٹرک، آئل ٹینکرز، ہیوی گاڑیوں پھنسی ہیں۔
متنازع نہروں کیخلاف سٹی کورٹ کراچی اور سندھ ہائی کورٹ میں وکلاء کا احتجاج آج بھی جاری ہے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ پنجاب سے کراچی اور کراچی سے امپورٹ مال کی ترسیل رک گئی ہے، پورٹ قاسم سپر ہائی وے لنک روڈ بھی بند ہے۔
یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ کے ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ تجارتی پہیہ رک چکا ہے، صوبائی حکومت معاملے کا فوری حل نکالے۔