’ہم شیطانی قوتوں کیخلاف یکجا کھڑے ہیں‘
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
سٹی 42 : چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج و قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور ان کے مذموم ایجنڈے کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،ہم برائی کی قوتوں کے خلاف متحد ہیں، مجھے اپنی سیکورٹی فورسز کی شاندار کامیابیوں پر بے حد فخر ہے ۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آج پشاور دورہ کیا، آرمی چیف کی آمد پر کورکمانڈرپشاور نے ان کا استقبال کیا ۔ آرمی چیف کو فتنہ الخوارج کے خلاف انسداد دہشت گردی آپریشنز اور سیکیورٹی صورتحال پر جامعہ بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا بھی شریک ہوئے۔
لاہور؛ جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں جواں سالہ لڑکی اغوا
آرمی چیف نے پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے غیر متزلزل عزم اور بے مثال قربانیوں کو سراہا، ساتھ ہی دہشت گردوں کے نیٹ ورک کی کمر توڑنے اور ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے والے اداروں کی کارکردگی کو بھی سراہا۔
آرمی چیف نے کہا کہ ہم شیطانی قوتوں کے خلاف یکجا کھڑے ہیں، سکیورٹی فورسز کی بے مثال کامیابیوں پر فخر ہے، قوم کے امن کو خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن اور زبردست طاقت سے جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن اختلاف اور خوف کے بیج بونے کی کوشش کر سکتا ہے، جسے ناکام بنایا جائے گا، دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، دشمن بھاری نقصان اٹھاتے رہیں گے، اور نقصان پہنچانے کی ان کی صلاحیت ختم ہو جائے گی ۔
ایل ڈی اےکوصرف ضلع لاہورتک محدودرکھنےکی سمری تیار
آرمی چیف نے خیبرپختونخواکےسیاستدانوں سے بھی بات چیت کی، اس دوران سیاسی رہنماوں نے مختلف امور پر اظہارخیال کیا، سیاسی رہنماوں نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ عزم کااظہار کیا، ساتھ ہی مسلح افواج اورقانون نافذکرنےوالےاداروں سے اظہاریکجہتی کی ۔
آرمی چیف نے فوجی دستوں کے شاندار حوصلے کو بھی سراہا، کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ناقابل شکست قوت ہیں، مسلح افواج اور ادارے مادرِ وطن اور اس کے عوام کی حفاظت کے مشن میں ثابت قدم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن بھاری نقصانات اٹھائے گا اور اس کی ضرر پہنچانے کی صلاحیت کچل دی جائے گی ۔
محکمہ آرکائیو نے ای لائبریری کا منصوبہ تیار کر لیا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: آرمی چیف کے خلاف چیف نے
پڑھیں:
قوم ملکی استحکام و دفاع کیلئے مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے: عبدالخبیر آزاد
لاہور (خصوصی نامہ نگار)عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور میں جمعتہ المبارک کے بڑے عظیم اجتماع سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان /خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہورمولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے قومی سلامتی کے اجلاس میں جو فیصلے کیے ہیں پوری قوم ان فیصلوں کے ساتھ کھڑی ہے،پاکستانی قوم ملک کے استحکام و دفاع کیلئے اپنی بہادر مسلح افواج اور قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ملک دشمن طاقتوں کا ایجنڈا ہے کہ یہاں پر نسلی اور مذہبی بنیادوں پر انتشار کی آگ بھڑکائی جائے اور ملک کو کمزور کیا جائے،تمام علماء کرام اور پوری قو م اپنی حکومت،افواج پاکستان،اور قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ ملکر دشمن کا ایجنڈا ناکام بنائے گی، پہلگام واقعہ بھارت کا ڈھونگ اور جھوٹا پروپیگنڈا ہے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے،انڈیا نے اگر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو ہم اپنے سپہ سالار کی قیادت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے،عالم اسلام فلسطین و غزہ پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے،اسرائیلی جارحیت بند کرانے میں اپنا کردار ادا کریں، پاکستان کا حسن اس کے تمام صوبے ہیں،بلوچستان،سندھ،پنجاب،خیبر پی کے ،آزادجموں کشمیر،گلگت بلتستان یہ سب پاکستان ہے بعد از نماز جمعہ ملکی سلامتی،ترقی و خوشحالی،عالم اسلام کے اتحاد،حرمین شریفین کے تحفظ،فلسطین و غزہ اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعاء کی گئی۔