سکھر،ورزش سینٹر میں نوجوانوں کو خطرناک انجکشن لگانے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
سکھر (نمائندہ جسارت )ورزش سینٹرز میں نوجوانوں کو خطرناک انجکشنز لگانے کا انکشاف، کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، نوابشاہ، جیکب آباد، شکارپور، گھوٹکی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ورزش سینٹرز (جم) میں نوجوانوں کی صحت سے کھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق نوجوانوں کو ورزش کے دوران مسلز بنانے کے نام پر خطرناک انجکشنز، جیسے “کاٹی زون”، لگائے جا رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ انجکشن عام طور پر مریض جب بالکل علیل ہو جاتا ہے تو ڈاکٹر زندگی بچانے کے لیے آخری سہارے کے طور پر استعمال کرتے ہیں، لیکن جم ٹرینرز نوجوانوں کو قائل کر کے غیر قانونی طور پر یہ انجکشن لگاتے ہیں۔ان انجکشنز سے وقتی طور پر مسلز نمایاں ہو جاتے ہیں، لیکن طویل المدتی اثرات نہایت خطرناک ہیں۔ کئی نوجوان جگر اور گردوں کے مہلک امراض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس طرح کے کئی واقعات ہو چکے ہیں، لیکن حکومتی ادارے اس صورتحال پر کوئی نوٹس لینے سے گریزاں ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑے ورزش سینٹرز کے مالکان محض منافع کمانے کے لیے انسانی صحت اور زندگیوں سے کھلواڑ کر رہے ہیں۔ اس غیر قانونی عمل کی روک تھام کے لیے فوری حکومتی اقدامات اور سخت نگرانی کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان نسل کو ان خطرناک اثرات سے بچایا جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نوجوانوں کو
پڑھیں:
اجتماع عام پورے ملک میں تبدیلی کا نقطہ آغاز ہوگا، ڈاکٹر نورالحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی ڈاکٹر نورا لحق کی زیر صدارت اجتماع عام کی تیاریوں کے حوالے سے گزشتہ روز دفتر جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی میں ناظمین علاقہ جات کا اجلاس منعقد ہوا۔ امیر ضلع ڈاکٹر نورالحق نے ضلع سائٹ غربی میں اجتماع عام کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اجتماع عام پاکستان کا سلوگن بدلو نظام پورے ملک میں حقیقی تبدیلی کا نقطہ آغاز ہوگا۔ 21تا23نومبر مینار پاکستان لاہور ’’بدل دو نظام اجتماع عام‘‘ میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن آئندہ کا لائحہ عمل پیش کریںگے، ذمے داران و کارکنان اجتماع عام میں عوام خصوصاًنوجوانوں کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور کوشش اور ڈور ٹوڈور مہم چلائیں۔ انہوں نے ناظمین علاقہ جات و حلقہ جات کو اپنی دعوتی سرگرمیاں تیز تر کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عام افراد خصوصاً نوجوانوں تک رسائی حاصل کر کے انہیں اس عظیم الشان اجتماع میں شرکت پر آمادہ کریں کیونکہ اس اجتماع میں نوجوانوں کے مسائل اور ان کے لیے مختلف میدانوں میں آگے بڑھنے کے حوالے سے لائحہ عمل پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع عام اس ظالم نظام پر کاری ضرب ثابت ہو گا۔ اجلاس میں ناظمین علاقہ جات نے تیاریوں کے حوالے سے اپنی رپورٹس پیش کیں جس پر نظم ضلع نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نائب امرا ضلع سید سلطان روم، نذر محمد برکی ، قیم ضلع راشد خان ، ناظم سفر اجتماع عام نورالنویز سمیت دیگر ضلعی ذمے داران بھی موجود تھے۔