میری دعا ہے اگر دو نمبری ہو رہی ہے تو بھی مذاکرات کامیاب ہوں ، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 جنوری 2025)وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میری دعا ہے اگر دو نمبری ہو رہی ہے تو بھی مذاکرات کامیاب ہوں،مجھے ایسے ہی ٹارگٹ کررہے ہیں کہ مذاکرات ناکام ہوں، ایک بھی نکتہ ایسا نہیں کہ مذاکرات کامیابی کی طرف جائیں،پی ٹی آئی والوں کی نیتوں پر 100 فیصد شک ہے،جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ میری اوقات نہیں کہ مذاکرات ناکام یا کامیاب بناوں۔
تحریک انصاف کا مقصد کامیابی نہیں بلکہ وہ بندہ ڈھونڈ رہے ہیں جس پر ناکامی کا ملبہ ڈالا جائے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف سمیت پارٹی لیڈرشپ مذاکرات کے حق میں ہے۔سینئر لیگی رہنماء رانا ثناءاللہ اور دیگر ساتھی مذاکرات کے حق میں ہیں جبکہ میں بھی مذاکرات کے حق میں ہوں لیکن یہ لوگ مذاکرات کے حق میں نہیں ہیں۔(جاری ہے)
کہ یہ وقت ضائع کر رہے ہیں لیکن مقاصد کچھ اور ہیں۔
یہ مذاق رات ہیں، مذاکرات نہیں۔پی ٹی آئی والے وقت گزار رہے ہیں ان کے مقاصد کچھ اور ہیں۔ وہ عمران خان کو مذاکرات کے ذریعے باہر لانے میں سنجیدہ نہیں مجھے ان کی نیتوں پر شک ہے۔ بہت سے لوگوں کے ہاتھ میں گیم آگئی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر پیش رفت نہ ہوئی تو مذاکرات ختم ہو جائیں گے۔میری خواہش ہے مذاکرات کامیاب ہوجائیں تاکہ ملک میں استحکام آئے، احتجاج کا حق ہم سے کسی نے نہیں چھینا تھا۔جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی اورانصاف نہیں ہوگا توہمارے پاس احتجاج کے علاوہ اورکیا راستہ رہ جاتا تھا۔ 9 مئی اور 26 نومبرکے واقعات پرجوڈیشل کمیشن بنانے کے معاملے پرپیش رفت نہ ہوئی تومذاکرات ختم ہو سکتے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں رہنماءپی ٹی آئی شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ مارچ میں آئی پی پیزکا پھرمسئلہ شروع ہوجائے گا۔ ترسیلات زر میں اضافے کی ہمیں خوشی تھی مگر حکومت نے 27 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا ہے اس کا بتانا پڑے گا۔یہ قرضے آئی پی پیز کیلئے لے رہے ہیں۔انتخابات ایک سال پہلے یا ایک سال بعد بھی ہوسکتے تھے۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مذاکرات کے حق میں مذاکرات کامیاب پی ٹی آئی رہے ہیں
پڑھیں:
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب، بھارتی اقدامات کا خاطر خواہ جواب دیا جائے گا، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بھارتی اقدامات کے خاطر خواہ جواب کا فیصلہ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں فائرنگ سے 26 سیاح ہلاک ہوئے، اسپتال نے پولیس کی تصدیق شدہ فہرست جاری کردی، ہلاک افراد میں بھارتی سیاحوں سمیت غیر ملکی سیاح، بھارتی بحریہ کا افسر اور ایک انٹیلی جنس بیورو کا اہلکار شامل ہیں۔
بھارت نے تمام پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کردیے اور 48...
اس واقعے کے ایک روز بعد بھارت نے تمام پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کردیے اور 48 گھنٹے میں پاکستانی شہریوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پاکستانیوں کو سارک کے تحت دیے گئے ویزے بند کردیے گئے، تمام پاکستانیوں کے بھارتی ویزے منسوخ کردیے۔
ترجمان بھارتی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اٹاری واہگہ بارڈر بھی بند کردی گئی، پاکستانیوں کو ویزہ نہیں ملے گا، بھارت میں موجود پاکستانی 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑ دیں۔