کرم میں حالات بہتر ہورہے ہیں ،امید ہے تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر امن برقرار رکھیں گے،شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ صوبوں کو وفاق کے ساتھ مل کر درپیش چیلنجز کا حل تلاش کرنا ہوگا۔ انہوں نے اسلام آباد میں خواتین کی تعلیم پر ہونے والی عالمی کانفرنس کو اہم قدم قرار دیا اور کہا کہ ملالہ یوسفزئی کا بھی اس میں شریک ہونا اہم ہے۔
وزیر اعظم نے تعلیم کے شعبے میں بہتری کی ضرورت پر زور دیا اور بتایا کہ 22.
انہوں نے کرم میں امن کی بحالی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہاں حالات بہتر ہو رہے ہیں اور آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں کی بحالی کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ لندن کے لیے بھی پروازیں جلد بحال ہوں گی۔
انہوں نے او آئی سی اور مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس سے سمگلنگ کے خلاف اقدامات میں مدد ملے گی۔ توانائی کے شعبے میں اصلاحات لانے کے لیے حکومت کے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے اس شعبے میں مناسب اقدامات نہیں کیے تھے۔
ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
سندھ اور پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں
— فاائل فوٹوسندھ اور پنجاب کے مخلتف شہروں میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔
سندھ کے حیدرآباد، لاڑکانہ، نوابشاہ، نوشہروفیروز سمیت اکثر شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔
گرمی اور کئی گھنٹوں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہیں جبکہ شہری سایہ دار درختوں کے نیچے پناہ لینے پر مجبور ہیں۔
پنجاب میں آج بھی گرمی اور ہیٹپنجاب میں آج بھی گرمی اور ہیٹ ویو کی لہر برقرار رہے گی۔ ویو کی لہر برقرار رہے گی۔
دوسری جانب پنجاب میں بھی ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالا، نارروال اور دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے۔
آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات پر برفباری تھمنے کے بعد موسم خوش گوار ہے، درجۂ حرارت بڑھنے سے ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافہ ہو گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات نے رات میں خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔