اسپیکر قومی اسمبلی سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق---فائل فوٹو
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ یک جان دو قلب کی مانند ہیں، پاکستان اور ترکیہ مذہب، تاریخ اور ثقافت کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کے عوام ترکیہ سے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔
اس موقع پر ایازصادق نے ترکیہ میں جمہوریت کے تحفظ کے لیے عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں برادر ممالک علاقائی اور عالمی ایشوز پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں جبکہ دونوں ممالک نے ہمیشہ علاقائی اور عالمی فورمز پر ایک دوسرے کے مؤقف کی حمایت کی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ایران کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی۔
ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر نے اسپیکر قومی اسمبلی کے تاثرات کو سراہا۔
ڈاکٹر عرفان نذیر نے کہا کہ ترکیہ پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ترکیہ اور پاکستان کی عوام کے درمیان محبت، احترام اور اخوت کا رشتہ پایا جاتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارلیمانی سفارتکاری دونوں برادر ممالک کو مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کہا کہ
پڑھیں:
صدر آصف علی زرداری سے چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال
اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ایوان صدر میں ملاقات کی جہاں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا اور صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، معیشت، ثقافت اور علاقائی روابط کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، خطے میں امن، سلامتی اور خوش حالی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے، پاکستانی عوام اپنے آہنی بھائی چین کی مستقل حمایت پر شکر گزار ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ چین پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
اس موقع پر، چینی سفیر نے صدرمملکت کی آنے والی سالگرہ پر صدر شی جن پنگ کی جانب سےان کے لیے نیک خواہشات کا خصوصی پیغام پہنچایا۔