لاس اینجلس: آگ کے شعلوں سے محفوظ رہنے والے چند گھر
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے مختلف مقامات پر لگنے والی آگ کے سبب جہاں ہزاروں گھر جل کر خاکستر ہو گئے ہیں وہیں کچھ مکان ایسے بھی ہیں جو محفوظ رہے ہیں۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تباہ شدہ اسٹرکچرز کے درمیان بعض ایسے گھر موجود ہیں جو بالکل درست حالت میں ہیں۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
اداکارہ عمارہ چوہدری کا تنہا رہنے کا تجربہ، حمیرا اصغر کی موت پر افسوس کا اظہار
پاکستانی اداکارہ عمارہ چوہدری نے کراچی میں اکیلے رہنے کے کٹھن تجربات کا ذکر کرتے ہوئے ساتھی اداکارہ حمیرا اصغر کی المناک موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمارہ چوہدری نے کہا کہ اکیلا رہنا آسان نہیں، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو کام یا تعلیم کی غرض سے اپنے شہر سے دور رہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا تعلق لاہور سے ہے لیکن کام کے سلسلے میں وہ کراچی میں اکیلی رہتی ہیں۔ عمارہ نے کورونا وبا کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک مرتبہ وہ شوٹنگ کے بعد گھر واپس آئیں تو طبیعت خراب ہونے پر بے ہوش ہوگئیں اور پورا دن اسی حالت میں رہیں۔ جب ان کے گھر والوں کا ان سے رابطہ نہ ہو سکا تو انہوں نے مالک مکان سے رابطہ کیا، جنہوں نے دروازہ کھٹکھٹایا اور اس طرح وہ ہوش میں آئیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جب ہوش میں آئیں تو موبائل پر گھر والوں کی متعدد کالز دیکھیں۔ مالک مکان کا کہنا تھا کہ اگر گھر والوں کی کال نہ آتی تو وہ یہی سمجھتے کہ وہ لاہور جا چکی ہیں۔ عمارہ نے اداکارہ حمیرا اصغر کی تنہائی میں موت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ بہت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے۔ واضح رہے کہ حمیرا اصغر 8 جولائی کو کراچی میں اپنے فلیٹ سے مردہ حالت میں ملیں، اور کئی ماہ تک ان کی موت کی خبر کسی کو نہ ہو سکی۔ یہ واقعہ تنہا رہنے والوں کے لیے ایک لمحۂ فکریہ ہے، خاص طور پر اُن کے لیے جو اپنے پیاروں سے دور، اجنبی شہروں میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔