امریکی وزیر خارجہ کی تقریر کے دوران فلسطین کے حق میں نعرے
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹونی بلنکن اٹلانٹک کونسل میں پریس کانفرنس کر رہے تھے کہ اس دوران ایک شخص اور خاتون نے نعرے لگانا شروع کر دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی تقریر کے دوران فلسطین کے حق میں نعرے لگ گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹونی بلنکن اٹلانٹک کونسل میں پریس کانفرنس کر رہے تھے کہ اس دوران ایک شخص اور خاتون نے نعرے لگانا شروع کر دیئے۔ احتجاج کرنے والوں نے انٹونی بلنکن کو جنگی جرائم کا ذمے دار قرار دیا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس نے احتجاج کرنے والوں کو ہال سے باہر نکال دیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انٹونی بلنکن
پڑھیں:
حکومت کا بڑا فیصلہ، پراپرٹی خریدنے والوں کیلئے خوشخبری
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ پراپرٹی کی خریداری پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کے خاتمے کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی گئی ہے جس کی منظوری کے بعد فوری طور پر اطلاق کیا جائے گا۔
میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں چیئرمین ایف بی آر نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم نے پراپرٹی خریدنے پر ایف ای ڈی ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور خریداروں کو ریلیف دینا ہے۔
راشد محمود لنگڑیال کے مطابق فائلرز کے لیے 3 فیصد ایف ای ڈی ختم کی جا رہی ہے۔ لیٹ فائلرز پر عائد 5 فیصد ایف ای ڈی کا بھی خاتمہ ہوگا۔
اس کے علاوہ نان فائلرز پر لاگو 7 فیصد ایف ای ڈی بھی ختم کرنے کی منظوری دی جا چکی ہے۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پراپرٹی کی خریداری کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی یعنی تمام اقسام کی پراپرٹی خریدنے والوں کو اس فیصلے سے فائدہ حاصل ہوگا۔
مزیدپڑھیں:بھارت کی آبی پالیسی پر چین کا شدید ردعمل، پانی کو ہتھیار بنانے کی دھمکی