پی ٹی آئی اپنے لیڈر کی کرپشن پر احتجاج اور سیرت کا نام استعمال کررہی ہے،وفاقی وزراء
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومتی ارکان نے شبلی فراز کی جانب سے پاکستان کیلیے نامناسب لفظ استعمال کرنے پر سینیٹ میں احتجاج کیا اور چیئرمین سینیٹ سے وہ لفظ حذف کرنے کا مطالبہ کیا۔ سینیٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر احسن اقبال اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ اپنی چوری کو چھپانے کیلیے سیرت کا نام لے رہے ہیں، پی ٹی آئی کے لوگ اپنے لیڈر کی کرپشن کو بچانے کیلیے احتجاج کررہے ہیں، ہمیں عدالتی معاملات میں سیرت النبیؐ کو سامنے نہیں لانا چاہیے۔ آپ ہم سے رسیدیں مانگتے تھے اور آپ کی اپنی ساری رسیدیں جعلی نکلیں، بتایا جائے 64 ارب روپے پاکستان کے خزانے میں کیوں نہیں آئے؟ اگر چوری کے پیسے سے مسجد بنالی جائے تو چوری ہی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چوری سے بننے والے ادارے کو نہیں چلنا چاہیے، برطانیہ نے 64 ارب روپے پاکستان کی ریاست کو دیے تھے، بانی پی ٹی آئی نے وہ رقم اپنے دوست کے اکاؤنٹ میں ڈال دی۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ ریفرنس ایک آزاد ادارے نیب نے بنایا، اس وقت کے ایڈوائزر شہزاد اکبر نے برطانوی کرائم ایجنسی کو درخواست دے کر یہ انکوائری کروائی، حسن نواز رسیدیں دے کر بری ہوگئے اور یہ خود اس میں پھنس گئے۔ یہ رقم پاکستان کے اکاؤنٹ میں جمع ہونی چاہیے تھی اس کے بجائے ایک شخص کو جرمانے میں کاٹ لی گئی، پی ڈی ایم حکومت کی درخواست پر یہ رقم عدالت عظمیٰ کے اکاؤنٹ سے نکال کر قومی خزانے میں جمع کرائی گئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اڈیالہ جیل پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں: ملک احمد خان
—فائل فوٹو
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں۔
سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر انتظار کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو ملنے نہیں دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے ساتھ ہماری تلخی تھی وہ اب ختم ہوگئی ہے۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ صوبے میں گندم کے بحران کا خدشہ ہے۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ استاد، ڈاکٹر اور کسان سڑکوں پر ہیں جبکہ گورننس کہیں نظر نہیں آرہی۔