گل زمین فٹبال کلب،7میچز میں 36گول داغے گئے، پاک اسپورٹس ،شفیع محمد اوراحمد دائود کلب نمایاں
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
کراچی :گل زمین فٹبال کلب ککری گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں گول کیپر گول روکنے کی کوشش کرتے ہوئے
کراچی (رپورٹ : عارف میمن) پیغام پاکستان اور مسلم یوتھ لیگ کے زیر اہتمام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا 15روزہ ’’گل زمین فٹبال کپ‘‘ کے فائنل کا اعلان کردیا گیا۔ 96 ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچزکا فائنل 18جنوری کو کھیلا جائے گا، جس میں خوبصورت ٹرافی، لاکھوں کے نقد انعامات اور کئی دیگر اعزازات دیے جائیں گے۔ گل زمین فٹبال کپ روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے میچز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ گزشتہ روزککری گرائونڈ لیاری، حیدری اسپورٹس گرائونڈ، محمدی اسپورٹس اسٹیڈیم ملیر میں 7 میچز کھیلے گئے۔ جس میں مجموعی طور پر 36 گول کیے گئے۔ پاک اسپورٹس، شفیع محمد اور احمد دائود 5-5گول سے نمایاں رہیں۔ تفصیلات کے مطابق کرکری گرائونڈ لیاری میں ہونے والے میچز کے دوران پہلا میچ پھول پتی اسٹار بمقابلہ نوجوان نواںلین کھیلا گیا۔ جس میں پھول پتی اسٹار نے 3-1 سے حریف ٹیم کو شکست دے کر جیت اپنے نام کرلی۔ دوسرا مقابلہ غریب شاہ یونین بمقابلہ پاک اسپورٹس ہوا جس میں پاک اسپورٹس نے غریب شاہ کو 5-3 سے شکست دے دی۔ تسیرا میچ شفیع محمد بمقابلہ لوہانی اسپورٹس کھیلا گیا جس میں شفیع محمد 5-0 نے حریف ٹیم کو شکست دے دی۔ محمدی اسپورٹس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچز میں پہلا میچ ینگ ملیر بمقابلہ احمد دائوددکھیلا گیا جس میںاحمد دائود نے 5-4 سے حریف ٹیم کو شکست دے دی۔ دوسرا میچ ایم ای ایس ملیر کینٹ اور ملیر اسٹار ہوا۔ جس میں ملیر اسٹار نے 3-2 سے مدمقابل ٹیم کو شکست دے دی۔ اسی طرح سے حیدری اسپورٹس گرائونڈ میں کھیلے گئے میچز میں پہلا میچ اسماعیل میموریل بمقابلہ بلوچ بہار ہوا۔ جس میں اسماعیل میموریل نے 3-0 سے حریف ٹیم کو شکست دے دی۔ جبکہ دوسرا میچ ینگ جمال بمقابلہ حیدری اسپورٹس کھیلا گیا۔ جس میں حیدری اسپورٹس نے 2-0 سے جیت حاصل کی۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل حریف ٹیم کو شکست دے ٹیم کو شکست دے دی حیدری اسپورٹس گل زمین فٹبال پاک اسپورٹس کھیلے گئے شفیع محمد
پڑھیں:
جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی، 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا 12 اکتوبر سے آغاز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم طویل انتظار کے بعد ایک بار پھر پاکستان کے میدان میں اترنے کو تیار ہے۔
پروٹیز اسکواڈ کا پہلا گروپ نجی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچ گیا ، جہاں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ اترنے کے فوراً بعد ٹیم کو سخت سیکورٹی حصار میں قذافی اسٹیڈیم کے قریب واقع ہوٹل منتقل کر دیا گیا، جہاں کھلاڑی آرام اور تیاریوں کے سلسلے میں قیام کریں گے۔
یہ دورہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ جنوبی افریقا نے کئی سال بعد ٹیسٹ فارمیٹ کے لیے پاکستانی سرزمین کا رخ کیا ہے۔
ایڈن مارکرم کی قیادت میں آنے والا اسکواڈ دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گا۔ پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر کو لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، جب کہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 20 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔
پروٹیز اسکواڈ میں ایڈن مارکرم کے علاوہ کگیسو ربادہ، ویان ملڈر، زبیر حمزہ، ڈیوڈ بیڈنگھم، کاربن باسچ اور دیگر باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں۔ ٹیم کے ساتھ کوچنگ اور سپورٹ اسٹاف بھی پاکستان پہنچ چکا ہے، جو مقامی حالات کے مطابق حکمتِ عملی طے کرنے میں مصروف ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مہمان ٹیم کے استقبال اور سیکورٹی کے لیے بھرپور انتظامات کیے ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم کے اطراف حفاظتی انتظامات سخت ترین کیے گئے ہیں اور لاہور پولیس کے سیکڑوں اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ ٹیم کی نقل و حمل کے دوران مخصوص روٹس بند رکھے جائیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق جنوبی افریقی ٹیم 3 دن تک لاہور میں پریکٹس سیشنز کرے گی، جہاں وہ مقامی موسم، پچ کی نوعیت اور حالات سے مطابقت پیدا کرنے پر توجہ دے گی۔ اس دوران پی سی بی کے نمائندے مہمان کھلاڑیوں کو پاکستانی ثقافت اور کرکٹ کے مداحوں کی گرم جوشی سے بھی روشناس کرائیں گے۔
دوسری جانب کرکٹ شائقین اس تاریخی موقع پر بے حد پُرجوش ہیں۔ سوشل میڈیا پر شائقین نے جنوبی افریقا کی آمد کو ’’کرکٹ کی واپسی‘‘ سے تعبیر کیا ہے۔ ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوتے ہی بڑی تعداد میں شائقین نے اپنی نشستیں بک کروائی ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم دونوں ٹیسٹ میچز کے دوران تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوگا۔
یہ سیریز نہ صرف پاکستان کرکٹ کے لیے بین الاقوامی اعتماد کی علامت ہے بلکہ کھیلوں کے ذریعے دنیا بھر میں امن اور کھیلوں کی بحالی کا پیغام بھی دیتی ہے۔