ن لیگ کا دفتر جلانے کا کیس: ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چودھری و دیگر پر فرد جرم عائد
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: 9 مئی کو مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چودھری و دیگر پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی 2023 کو لاہور میں مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چودھری سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔
سوات:مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
عدالت میں سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ صنم جاوید نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔
دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، عدالت نے اگلی تاریخ پر پراسیکیوشن سے گواہان کو طلب کر لیا اور ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چودھری و دیگر پر فرد جرم عائد کر دی۔
بعدازاں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ڈاکٹر یاسمین راشد اعجاز چودھری
پڑھیں:
سنگجانی جلسہ کیس، زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
ویب ڈیسک : انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے سنگجانی جلسہ کیس میں زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔ جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دئیے کہ زین قریشی یا تو تعویذ دھاگہ کریں یا پھر مکمل سیاست کریں۔
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت کے دوران زین قریشی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کرتے ہوئے عمر ایوب اور زرتاج گل کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ زین قریشی عرس میں شریک ہیں مگر عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔ اگر وہ درباروں میں مصروف ہیں تو بہتر ہے سیاست چھوڑ کر تعویز دھاگا کا کام کر لیں۔ دورانِ سماعت پی ٹی آئی رہنما علی بخاری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔