موجودہ پروگرام آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا: محمد اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب— فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ پروگرام آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔
غیرملکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ کے بعد کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے، پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کی مالیاتی منڈیوں تک رسائی کے لیے تیار ہے، پاکستان اپنے یوان بانڈ مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔
وزیرِ مملکت شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ اسپیکٹرم جیسے بڑھے گا انٹرنیٹ اسپیڈ بہتر ہوگی۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہانگ کانگ میں کارپوریٹ اسٹاک لسٹنگز کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے تیار ہیں، رواں مالی سال کے آخر تک پانڈا بانڈ کا ابتدائی اجرا متوقع ہے۔
وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پاکستان چین مشترکہ منصوبے کی ہانگ کانگ میں لسٹنگ متوقع ہے، پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے سی پیک ایک اہم قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کے لیے سیکیورٹی اقدامات جاری ہیں، میڈیا میں نظر آنے والی صورتحال سے زمینی صورتحال کہیں بہتر ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ پاکستان محمد اورنگزیب کے لیے
پڑھیں:
غربت کم کرنے کیلیے برآمدات کو بڑھانا ہوگا، وزیر سرمایہ کاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251105-08-28
لاہور (نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات کو بڑھانا ہوگا، ویلیو ایڈڈ برآمدات سے غربت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے ان خیالات کا اظہار پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کے زیر اہتمام 28 ویں پائیدار ترقی کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کو معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کیا ہے اور وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت نے گزشتہ 20 ماہ کے دوران معیشت سمیت مختلف شعبوں میں کئی نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو پیداواری صلاحیت بڑھانے کی ضرورت ہے اور حکومت براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کے فروغ کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت کوشاں ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں گزشتہ مالی سال کے دوران 2.5 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چین کی ترقی سے سیکھنا چاہیے۔ چین کی ترقی میں جامع منصوبہ بندی نے بنیادی اور بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کے ساتھ حالیہ تنازعہ کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ نے کہا کہ ملک میں باہمی اعتماد معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، منصوبہ بندی کمیشن پاکستان کی پائیداری ترقی کے لیے منصوبہ بندی تیار کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غربت کی شرح کو کم کرنے کے لیے چین کے اقدامات اور تجربات سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی پر مبنی اور ویلیو ایڈڈ برآمدات کے فروغ سے روزگار کی فراہمی کے مواقع میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔