خیبرپختونخوا میں احساس نوجوان پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کا عمل شروع
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
خیبرپختونخوا میں احساس نوجوان پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کا عمل شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز
ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان ) نوجوانوں کو با روزگار اور خود مختار بنانے کے لئے بنانے کے لئے خیبر پختونخوا حکومت کا ایک سنگ میل عبور،احساس نوجوان پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کا عمل شروع ،
پروگرام کے تحت صوبے کے نوجوانوں کو بلاسود قرضوں کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور تھے ،
تقریب میں وزیراعلی نے اپنے کاروبار شروع کرنے کے لئے نوجوانوں میں بلاسود قرضوں کے چیکس تقسیم کئے ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا کہنا تھا کہ احساس نوجوان پروگرام نوجوانوں کو باروزگار اور با اختیار بنانے کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، پروگرام کے تحت نوجوانوں کو اپنے کاروبار شروع کرنے کیلئے بلاسود قرضے فراہم کئے جارہے ہیں، یہ 3سالہ منصوبہ ہے جس پر 3ارب روپے کی لاگت سے عمل درآمد شروع کیا گیا ہے، علی امین خان گنڈاپور اس پروگرام پر عمل درآمد کیلئے رواں بجٹ میں 1ارب 10کروڑ روپے مختص کئے ہیں،
پروگرام کے پہلے حصے پر بینک آف خیبر کے اشتراک سے عمل درآمد کیا جارہا ہے، جس کے تحت 1ارب روپے کی لاگت سے نوجوانوں کو بلاسود قرضے فراہم کئے جارہے ہیں،پروگرام کے اسی حصے میں 18سے 35سال تک 3سے 5 نوجوانوں پر مشتمل کلسٹرز کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک کے قرضے فراہم کئے جارہے ہیں، ان قرضوں کی واپسی کیلئے 8 سالوں پر مشتمل آسان شیڈول رکھا گیا ہے،
پہلے 20 ماہ گریس پیرئیڈ ہوگا جس کے دوران کوئی وصولی نہیں ہوگی،پروگرام کے دوسرے حصے پر اخوت مائیکرو فنانس بینک کے اشتراک سے عمل درآمد کیا جارہا ہے جس کی لاگت 2 ارب روپے ہے، پروگرام کے اس حصہ میں 18سے 40سال تک کے افراد کو چھوٹے پیمانے پر کاروبار شرو ع کرنے کیلئے 1 لاکھ سے 5 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے فراہم کئے جارہے ہیں، پروگرام کے تحت نوجوان خواتین اور خصوصی افراد کے لئے کوٹہ مختص کیا گیا ہے،اس کے علاوہ 3 مختلف پروگرامز احساس اپنا گھر پروگرام ،احساس روزگار پروگرام اور احساس ہنر پروگرام بھی جلد شروع کئے جارہے ہیں، احساس پروگراموں کیلئے رواں بجٹ میں مجموعی طور پر 15 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: احساس نوجوان پروگرام پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں قرضوں کی
پڑھیں:
میٹا کا انسٹاگرام صارفین کی عمر کی تصدیق کیلئے اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا اعلان
میٹا نے انسٹاگرام پر صارفین کی عمر کی تصدیق کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ اے آئی ٹول صارفین کی اصل عمر کا تعین کرے گا خواہ وہ غلط معلومات ہی کیوں نہ فراہم کریں۔اگر کوئی صارف اپنی عمر کے بارے میں غلط بیانی کرتا ہے تو اے آئی ٹیکنالوجی اس کی اصلی عمر معلوم کر کے 18 سال سے کم عمر صارفین کو خودکار طور پر “ٹین” اکاؤنٹس میں منتقل کر دے گی۔
یہ ٹین اکاؤنٹس جو ستمبر 2024 میں متعارف کرائے گئے 13 سے 17 سال کے نوجوانوں کے لیے ہیں اور ان پر نوجوانوں کے تحفظ کے لیے مخصوص پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔میٹا نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اگر کسی اکاؤنٹ کے کم عمر ہونے کا شبہ ہو تو فوری طور پر عمر کی تصدیق کی جائے گی اور اسے محدود سیٹنگز والے اکاؤنٹ میں منتقل کر دیا جائے گا۔
کمپنی نے تسلیم کیا کہ یہ سسٹم غلطیاں کر سکتا ہے لیکن صارفین ضرورت پڑنے پر سیٹنگز کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔میٹا کے مطابق کمپنی کچھ عرصے سے عمر کی تصدیق کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کر رہی ہے لیکن اب اس میں نمایاں بہتری لا رہی ہے۔پہلے کوئی ایسا طریقہ موجود نہیں تھا جس سے صارفین کی اصل عمر کا درست تعین کیا جا سکے۔
کمپنی نے کہا کہ آن لائن صارفین کی عمر جاننا ایک بڑا چیلنج ہے اور وہ نوجوانوں کے تحفظ اور ان کے لیے بہتر تجربہ یقینی بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔اس فیچر کی ابتدائی آزمائش سب سے پہلے امریکا میں کی جائے گی۔