حسینہ واجد کی بھانجی و برطانیہ کی فنانشل سروسز کی وزیر ٹیولپ صدیق نے استعفی کیوں دیا؟
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی بھانجی و برطانیہ کی فنانشل سروسز کی وزیر ٹیولپ صدیق نے کرپشن الزامات پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم ٹیولپ صدیقی پر منی منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے کے الزامات تھے، جس کے باعث انہوں نے اپنےعہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، ٹیولپ صدیق برطانیہ کی فنانشل سروسز کی وزیر تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نے سابق وزیراعظم حسینہ واجد کا پاسپورٹ منسوخ کردیا
اس حوالے سے اپنے بیان میں ٹیولپ صدیق نے خود پر لگنے والے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان الزامات کے بعد عہدے پر کام جاری رکھنا مناسب نہیں ہوگا، اس لیے وہ اپنے عہدے سے استعفی دے رہی ہیں۔
کے ترجمان کے مطابق ٹیولپ صدیق پر الزامات کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا ہے، نہ اس معاملے پر کسی نے ان سے رابطہ کیا ہے، وہ ان دعوؤں کی مکمل تردید کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حسینہ واجد کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے، بنگلہ دیشی عدالت کا ایک بار پھر حکم
یاد رہے کہ بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کے خاندان پر دارالحکومت ڈھاکا کے ایک مضافاتی علاقے میں موجود قیمتی پلاٹوں میں قبضے کے الزامات ہیں۔
2015ء میں روس کے ساتھ معاہدے میں جوہری پلانٹ کی قیمت بڑھانے کے معاملے پر بھی تحقیقات جاری ہیں، شیخ حسینہ کے خاندان کے خلاف 3.
یہ بھی پڑھیں:انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے شیخ حسینہ واجد سمیت 10 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
واضح رہے کہ بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف منی لانڈرنگ کے حوالے سے بنگلہ دیش میں تحقیقات جاری ہیں، دسمبر 2024 میں ان کی بھانجی اور برطانیہ میں فنانشل سروسز کی وزیر ٹیولپ صدیق کا نام بھی تحقیقات میں سامنے آیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
استعفی برطانیہ بنگلہ دیش ٹیولپ صدیق کرپشنذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: استعفی برطانیہ بنگلہ دیش ٹیولپ صدیق فنانشل سروسز کی وزیر ٹیولپ صدیق حسینہ واجد بنگلہ دیش
پڑھیں:
وزیراعظم سے ملاقات، سابق صوبائی وزیر نوابزادہ محسن علی خان مسلم لیگ (ن) میں شامل
سٹی 42 : پی ٹی آئی کے سابق صوبائی صدر اور سابق صوبائی وزیر نوابزادہ محسن علی خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی۔
وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صوبائی وزیر نوابزادہ محسن علی خان کی ملاقات ہوئی۔ نوابزادہ محسن علی خان اپنے بیٹے شہریار اور کئی ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے.
وزیراعظم نے نوابزادہ محسن علی خان کا پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا خیر مقدم کیا. شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے آپ خیبر پختونخوا میں پاکستان مسلم لیگ ن کی پالیسیوں کو فروغ دینے اور عوامی روابط بڑھانے کے حوالے سے اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی فلاح و بہبود اور وہاں امن و امان کے فروغ کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن کردار ادا کرتی رہے گی ۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام بھی موجود تھے۔