مارک ایڈیئر آئی ایل ٹی 20 میں مضبوطی سے واپسی کے لئے پرامید WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز


دبئی (سپورٹس ڈیسک) دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں منگل کی شام آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے میچ کے بعد گلف جائنٹس کے بولنگ آل راؤنڈر مارک اڈیئر نے ڈیزرٹ وائپرز کے خلاف ٹیم کی لچکدار کارکردگی پر روشنی ڈالی ہے۔


کم اسکورنگ والے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنے کے باوجود جہاں ڈیزرٹ وائپرز نے سیم کرن کے ناقابل شکست 42 اور شیرفین ردرفورڈ کے تیز ترین 40 رنز کی مدد سے کامیابی کے ساتھ ہدف کا تعاقب کیا ، آئرش اسٹار مارک ایڈائر نے گلف جائنٹس کیمپ میں غیرمتزلزل عزم اور مثبت نقطہ نظرکو اجاگر کیا۔


یہ ایک سخت مقابلہ تھا تاہم اس کا نتیجہ حق میں نہ نکلا
مارک ایڈیئر نے اپنی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے ہدف کا دفاع کرنے میں زبردست عزم کا مظاہرہ کیا۔ ہمارے پاس یقینی طور پر میچ جیتنے کے مواقع موجود تھے اور ہم نے وہاں مقابلہ کیا۔ اگرچہ اس بار نتیجہ ہمارے حق میں نہیں تھا لیکن یہ جانتے ہیں کہ ہم میچ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
مارک ایڈائر کا مثبت رویہ ٹیم کی اجتماعی رویہ کا عکاس ہے کیونکہ وہ مقابلے میں آگے بڑھ رہے ہیں۔


آئرلینڈ کے اسٹار نے مزید کہا کہ سیزن میں ابھی بہت سارے میچ باقی ہیں ہم مضبوطی کے ساتھ واپسی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

ABN نیوز نے مبینہ جعلی بین الاقوامی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں مبینہ طور پر جعلی بین الاقوامی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے، جس سے صحت کی جعلی دستاویزات پر خدشات بڑھ گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، اے بی این نیوز نے شہر میں کام کرنے والے مبینہ جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔ نیٹ ورک پر افراد کو جعلی بین الاقوامی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا شبہ ہے۔

رپورٹ نے سرکاری صحت کے ریکارڈ کے غلط استعمال اور صحت عامہ اور بین الاقوامی سفری تعمیل کے لیے ممکنہ خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

حکام سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ الزامات کی تحقیقات کریں گے اور اگر دعوے درست ثابت ہوئے تو ملوث پائے جانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاپ کوئین میڈونا کی شاندار واپسی، ’کنفیشنز 2‘ بل بورڈ 200 پر نمبر ون
  • پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا
  • ایران جنگ، امریکی اسلحہ ذخائر کی بحالی میں 5 سال لگ سکتے ہیں، سابق پینٹاگون عہدیدار
  • ABN نیوز نے مبینہ جعلی بین الاقوامی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا
  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • پاسدارانِ انقلاب کی دھمکی پر برطانیہ کا بھی سخت ردعمل آگیا
  • عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف
  • ’ابھی ہو گیا، بس‘، سونو نگم نے نیٹ احتجاج پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز