Jasarat News:
2025-06-09@21:54:50 GMT

مختلف حادثات واقعات میں خواتین سمیت13افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں حادثات واقعات میں خواتین سمیت 13افراد جاںبحق ہوگئے، کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب گیس کی لائن میں آگ لگ گئی خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واٹر پمپ چورنگی کے قریب جھگڑے میں تشدد سے55سالہ فضل الرحمن ولد عبدالمنان جاں بحق ہوگیا ۔ منگھوپیر تھانے کی حدود مائی گاڑی درگاہ کریش پلانٹ کے قریب ڈمپر سے بجری گراتے ہوئے بجری کے ڈھیر تلے دبنے سے30سالہ عبدالرزاق ولد قادر بخش جاں بحق ہوگیا ۔ شارع فیصل بلوچ کالونی کے قریب تیز رفتار سوزوکی کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والا موٹر سائیکل سوار جناح اسپتال میں دوران علاجزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ گلبرگ سمن آباد موڑ کے قریب نا معلوم گاڑی کی ٹکر ، 65 سالہ شخص جابحق ہوگیا۔لیاقت آباد 4 نمبر ارم بیکری کے قریب ٹریلر کی زد میں موٹر سائیکل آنے کے باعث 32سالہ نوجوان جاںبحق ہوگیا ۔نارتھ ناظم آباد ریکس بینکویٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جابحق ہوگیا ،متوفی کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ناظم آباد تھانے کی حدود ناظم آباد نمبر 04 فائر بریگیڈ کے قریب عمارت سے گر کر40سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ۔ ایف، بی ایریاء بلاک 15 گلشن مصطفی کے قریب گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی ،ماڑی پور ہاکس بے القدر ہوٹل کے قریب70سالہ معمر خاتون کی لاش ملی ۔کورنگی مدینہ کالونی گلی نمبر 9 میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی،نیو سبزی منڈی بسم اللہ مارکیٹ کے قریب 50 سالہ شخص ٹریفک حادثے میںجاںبحق ہوگیا۔ عوامی کالونی کورنگی میں بے ہوشی کی حالت میں ملنے وال 60 سالہ شخص جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بحق ہوگیا کے قریب

پڑھیں:

2.7 فیصد جی ڈی پی گروتھ بھی شرمندگی والا نمبر ہے، مزمل اسلم

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا 

خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ حکومت کے مطابق سال کے اختتام پر جی ڈی پی گروتھ 2.7 فیصد ہے، پچھلے سال حکومت نے 3.6 فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف رکھا تھا، 2.7 فیصد جی ڈی پی گروتھ بھی شرمندگی والا نمبر ہے۔

ایک بیان میں مشیر خزانہ خیبر پختونخوا نے کہا کہ 2022 میں پی ٹی آئی حکومت کے اختتام پر شرح نمو 6.4 فیصد تھی، آبادی ڈھائی فیصد بڑھ رہی ہے۔ شرح نمو تین سال سے اوسط ڈیڑھ فیصد ہے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ اس سال عید پر پہلی بار 30 فیصد مال مویشی کراچی سے واپس گئے، مہنگائی کی شرح کم کرنے میں بھی جھوٹ بولا گیا، زیادہ ٹیکسز کی وجہ سے عوام کی قوت خرید کم ہوگئی۔

ہم معاشی استحکام کی طرف گامزن ہیں: اقتصادی سروے جاری

وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ 2.7 فیصد رہی، ہم استحکام کی طرف گامزن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گندم، گنا، چاول اور مکئی سمیت سب گرواٹ کا شکار ہیں، وفاقی حکومت خود کہہ رہی ہے کہ بڑی صنعتوں میں 1.5 فیصد کمی ہوئی۔

مزمل اسلم نے مزید کہا کہ ملک میں کور انفلیشن اب بھی 11.6 فیصد ہے۔

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے اختتام پر ملک کا قرض 43 ہزار 500 ارب روپے تھا، پی ڈی ایم حکومت کے بعد ملک کا قرض 75ہزار ارب روپے ہو چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایک سال میں خواندگی کی شرح 60 فیصد رہی، اقتصادی سروے
  • خیبرپختونخوامیں عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران حادثات میں 55افرادجاں بحق
  • خیبر پختونخوا، عید کے 3 دنوں کے دوران مختلف حادثات میں 55 افراد جاں بحق
  • خیبرپختونخوا؛ عید کے 3دنوں کے دوران مختلف حادثات میں 55 افراد جاں بحق
  • مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں سام سنگ کی حکمرانی برقرار
  • 2.7 فیصد جی ڈی پی گروتھ بھی شرمندگی والا نمبر ہے، مزمل اسلم
  • منڈی بہاءالدین میں 8 سالہ بچی کے قتل کا معمہ حل ہوگیا
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے نوعمر لڑکے سمیت 2 افراد جاں بحق  
  • گائے کی لات لگنے سے نوجوان جاں بحق، ذبیحہ کے دوران حادثات میں 144 زخمی
  • مردان: آرم کالونی میں سلنڈر دھماکہ، 6 افراد جاں بحق، 2 بچیاں زخمی