بلوچستان میں لوگوں کو لاپتا کرنیکاعمل تیز ہوگیا ‘ کامران مرتضیٰ
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹر کامران مرتضی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں چند ہفتوں سے لوگوں کو اٹھائے جانے کا عمل تیز ہو گیا ہے۔ انہوں نے بدھ کو سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر لوگ اٹھائے جاتے ہیں جن کا الزام سیکورٹی فورسز پر لگتا ہے‘ احتجاج پر بلوچستان کی شاہراہیں بند کردی جاتی ہیں‘ مچھ میں کئی روز تک حکومتی رٹ موجود نہیں تھی‘ وفاقی فورسز کی موجودگی میں یہ سب ہوتا ہے۔ الزامات وفاقی حکومت اور وفاقی فورسز پر لگ رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ویتنام: بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں میں اضافہ‘ 11 افراد لاپتا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہنوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) ویتنام کے وسطی صوبوں میں بارش اور سیلاب سے 13 افراد ہلاک، 11 لاپتا اور 34 زخمی ہوگئے۔ حکام نے بتایا کہ ایک لاکھ16ہزار سے زائد گھروں میں پانی داخل ہو گیا ہے۔ بجلی کی بندش کے باعث 4صوبوں اور شہروں میں 4 لاکھ 38 ہزار سے زائد گھرانے متاثر ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ روسی حکومت کی جانب سے بھیجی گئی 29 ٹن امدادی اشیاہیو شہر کے سیلاب زدہ متاثرین میں تقسیم کر دی گئی ہیں،جن میں خیمے، کمبل، ریسکیو کشتیاں اور دیگر ضروری سامان شامل ہیں۔