اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے دعوت نامے موصول ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کےلیے ہمارے 20 لوگوں کو دعوت نامہ آیا ہے۔

صحافیوں کے اس سوال پر کہ کیا عمران خان یا پی ٹی آئی کے کسی عہدیدارکو دعوت نامہ آیا ہے؟ پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل نے جواب دیا کہ ہم ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں نہیں جا رہے مگر ہمارے لوگ جارہے ہیں۔ مذاکرات کے حوالے سے سلمان اکرم کا کہنا تھا کہ ہم نے دو کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے، ہمارے لوگوں کی ضمانت کی جائے اور سب قانون کے مطابق ہو، حکومت ایک نوٹیفکیشن سے اس پر عمل درآمد کرسکتی ہے، اگرمذاکرات کامیاب نہیں ہوئے تو پھر آگے دیکھیں گے۔

پاک بھارت میچ؛ ریونیو شیئرنگ پر پاکستان اور اماراتی بورڈ معاہدے کے قریب

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: حلف برداری پی ٹی ا ئی ٹرمپ کی

پڑھیں:

سلمان کے بعد ٹائیگر شروف کو بھی جان سے مارنے کی دھکمی مل گئی

ممبئی پولیس نے ٹائیگر شروف کو دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے بعد اداکار ٹائیگر شروف کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ممبئی پولیس نے دھمکی دینے والے شخص کو تلاش کر کے گرفتار کر لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پولیس کو منگل کے روز ایک فون کال موصول ہوئی جس میں ایک شخص نے جھوٹی معلومات پھیلاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ٹائیگر شروف کی جان لینے کا دو لاکھ روپے کا معاہدہ ہو چکا ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Tellychakkar Official ® (@tellychakkar)

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ یہ کال پنجاب کے رہائشی منیش کمار سجیندر سنگھ کی طرف سے کی گئی تھی، جو غلط اطلاعات کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانا چاہتا تھا۔ پولیس نے فوری طور پر ایف آئی آر درج کر کے کارروائی کا آغاز کیا اور جلد ہی ملزم کو حراست میں لے لیا۔

منیش کمار سے تفتیش کی جارہی ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار محفوظ ہیں منیش نے صرف خوف پھیلانے کیلئے اداکار کو جان سے مارنے کے معاہدے کی جھوٹی خبر پھیلائی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • تجارتی جنگ: ٹرمپ کا صدر شی سے گفتگو کا دعویٰ، چین کا انکار
  • پورا پاکستان اس وقت پی ٹی آئی کی طرف دیکھ رہا ہے: سلمان اکرم راجہ
  • ارشد ندیم کو انڈیا آنے کی دعوت دینے پر بھارتی انتہا پسند نیرج چوپڑا کے پیچھے پڑ گئے
  • کیا ٹرمپ 2028 میں بھی صدارتی الیکشن لڑیں گے؟ اشارے واضح ہونے لگے
  • پہلگام واقعہ، واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب محدود کر دی گئی
  • کے۔ الیکٹرک کوEPIC 2025 کیلئے250 سے زائد درخواستیں موصول
  • سلمان کے بعد ٹائیگر شروف کو بھی جان سے مارنے کی دھکمی مل گئی
  • سلمان خان کی فلم سکندر باکس آفس پر سست روی کا شکار
  • صدر ن لیگ نوازشریف کا لندن سے فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ
  • شاہراہوں کی بندش سے 12ہزار کمرشل گاڑیاں پھنس چکی ہیں،عاطف اکرم شیخ