شادی سے پہلے حمزہ نے نیمل کو میرے فون سے پیغامات بھیجے، عاطف اسلم کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے پہلے حمزہ علی عباسی نیمل کو ان کے موبائل سے پیغامات بھیجا کرتے تھے۔
عاطف اسلم، حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں تینوں فنکار مزاحیہ انداز میں گفتگو کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
اس ویڈیو میں عاطف اسلم نے کہا کہ حمزہ علی عباسی میرے حاجی بھائی ہیں اور ہم نے ایک ساتھ حج کیا تھا۔ انہیں یاد ہے کہ حج کے دوران حمزہ کے پاس موبائل نہیں تھا، تو حمزہ نے نیمل سے کہا کہ عاطف کے فون پر میسج بھیجو، اور پھر حمزہ نے ان کا موبائل لے کر نیمل سے باتیں کرنا شروع کر دیں۔
عاطف اسلم نے مزید بتایا کہ حج کے دوران ہی ان دونوں نے فیصلہ کیا کہ ان کی شادی کب اور کہاں ہوگی اور حمزہ نے شادی کے معاملات پر نیمل سے باتیں ان ہی کے موبائل پر کیں۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
عاطف اسلم کے مطابق نیمل نے حمزہ سے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اپنے بال نہ کٹوائیں کیونکہ اس وقت حمزہ کے بال بڑے تھے۔
اس دوران حمزہ علی عباسی نے ہنستے ہوئے گلوکار کی باتوں کا جواب دیا اور کہا کہ عاطف اسلم میرے حاجی بھائی ہیں اور وہ حج کے دوران میرے ساتھ تھے۔ عاطف نے ہی مجھے صابن دیا تھا، اور میرے پاس ٹوتھ برش اور چپل بھی نہیں تھے، عاطف ہی نے یہ سب چیزیں مجھے فراہم کیں اور حج پر میری بہت مدد کی۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
سوشل میڈیا پر تینوں معروف فنکاروں کا یہ ویڈیو کلپ وائرل ہو رہی ہے جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حمزہ علی عباسی
پڑھیں:
شاہد خاقان عباسی کی انجیوپلاسٹی، ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا
سابق وزیراعظم اور عوامِ پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کے دل کی شریانوں میں دو اسٹنٹ ڈالے گئے۔
یہ بھی پرھیں:’آئین میں لکھ دینا چاہیے کہ وزیرِ خزانہ میمن برادری سے ہو‘، شاہد خاقان عباسی نے یہ انوکھا مشورہ کیوں دیا؟
نیڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو اچانک سینے میں درد محسوس ہوا جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔
ڈاکٹروں کی ٹیم نے ابتدائی معائنہ کے بعد انجیوگرافی کی، جس میں شریانوں میں بندش سامنے آئی۔ بعد ازاں ماہرِ امراضِ قلب نے دو اسٹنٹ ڈالنے کا فیصلہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق اسپتال ذرائع کے مطابق، سابق وزیراعظم کی حالت اب مکمل طور پر مستحکم اور تسلی بخش ہے، تاہم انہیں چند روز کے لیے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
اہلِ خانہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے شاہد خاقان عباسی کو مکمل آرام اور دباؤ سے گریز کی ہدایت دی ہے، جبکہ وہ زیرِ علاج ہیں اور ان کی مسلسل نگہداشت کی جا رہی ہے۔
قریبی رفقا اور سیاسی شخصیات کی جانب سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں