آئی ایس او خیبر پختونخوا کے زیراہتمام جشن مولود کعبہ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
ضلعی صدر حسن رضا نے ولادت امیر المومنین علیہ السلام کی مناسبت سے اراکین آئی ایس او سے گفتگو کی، جشن میں طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع کوہاٹ و ہنگو کے زیر اہتمام المصطفیٰ یونٹ کسٹ میں 13 رجب المرجب ولادت باسعادت امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے موقع پر جشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ضلعی صدر حسن رضا نے ولادت امیر المومنین علیہ السلام کی مناسبت سے اراکین آئی ایس او سے گفتگو کی، جشن میں طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا میں کروڑوں کی بےقاعدگیوں کا انکشاف
—فائل فوٹومحکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا میں کروڑوں روپوں کی بےقاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ 25-2024 کے مطابق محکمہ پانی بلوں کی مد میں 36 کروڑ روپے کے بقایاجات وصول کرنے میں ناکام رہا، صوبے بھر میں 49 ہزار 622 واٹر کنکشنز ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ 24-2023ء میں 2 کروڑ 72 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ کے پانی بلز وصول کیے گئے۔
پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ہری پور میں آئیسکو کو 20 لاکھ روپے زیادہ ادائیگی کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق قبائلی اضلاع میں ترقیاتی اسکیموں میں ٹھیکیداروں کو 5 کروڑ 70 لاکھ روپے کی اضافی ادائیگیاں کی گئیں، مہمند میں 2 ارب 94 کروڑ 50 لاکھ کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے، ترقیاتی منصوبوں پر 3 کروڑ 79 لاکھ روپے سے زیادہ خرچ کیے گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ مہمند میں ترقیاتی منصوبوں میں ٹھیکیداروں کو ساڑھے 26 لاکھ روپے اضافی ادا کیے گئے۔