مریم نواز اور یو اے ای کے مہمان کی فیک ویڈیو بنانےکر وائرل کرنیوالے8 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبرکرائم ونگ لاہور نے مختلف کارروائیوں کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای کے مہمان) سے ملاقات کی فیک ویڈیو بنانے اور اس کو وائرل کرنے والے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ لاہور چوہدری سرفراز نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 5 جنوری کو یواے ای سے وفد پاکستان آیا تھا، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ ان کی فیک ویڈیوز بنا کر وائرل کی گئیں، اس مہم میں ملوث 8 ملزمان کو پکڑ لیا ہے۔
چوہدری سرفراز نےکہا کہ ملزمان اے آئی کے ذریعے جعلی ویڈیوز بناتے تھے،گرفتار 8 ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، ملزمان نے اعتراف کیا کہ ان کو ہدایات آتی تھیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبرکرائم ونگ لاہور کا کہنا تھا کہ فیک ویڈیوز کی مہم چلانے والوں کے زیادہ فالوورز انڈیا سے ہیں، ان ویڈیوز کو شیئر اور لائیک کرنے والے بھی ملزم ہیں، فنانشل فراڈ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں، بیرون ملک سے بھی ایسے ملزمان کو لایا جائےگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف بھی پرچہ دیا گیا ہے، شہباز گل کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے،کارروائی کے بعد ملزمان کے ریڈ وارنٹ جاری کریں گے۔ ملزمان نے فیس بک پر جعلی آئی ڈیز بنا رکھی ہیں، ان کے پاسپورٹ اور آئی ڈی کارڈ بلاک کیے جائیں گے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
لاہور: اہم شخصیات کی نازیبا ویڈیو بنانے پر پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج
—فائل فوٹولاہور میں اہم شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیو بنانے اور اپ لوڈ کرنے کے معاملے پر مختلف تھانوں میں 24 گھنٹوں میں پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج کر لیے گئے۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ قومی اداروں کے خلاف نازیبا مواد کی تشہیر میں ملوث افراد رعایت کے مستحق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اداروں کی تضحیک اور تمسخر اڑانے والے عناصر کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔
پشاور ہائی کورٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو نوٹس جاری کر دیے۔
دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو نوٹس جاری کر دیے۔
عدالت نے فریقین سے 1 ماہ میں جواب طلب کر لیا ہے۔