اسلام آباد: وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم آئی آر سی کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کررہی ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مفتی تقی عثمانی مسلم دنیا کی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار

معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کو مسلم دنیا کی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار دے دیا گیا۔

اردن کے رائل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز نے 500 با اثر مسلمانوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

فہرست کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی مسلم دنیا کی بااثر ترین شخصیت ہیں جبکہ مفتی تقی عثمانی کو مسلم دنیا کی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار دیا گیا ہے۔

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا نام بھی مسلم دنیا کی 50 بااثر ترین شخصیات میں شامل ہے۔

ہماری حکومت سمیت تمام اسلامی حکومتوں پر جہاد اب فرض ہوچکا ہے، مفتی تقی عثمانی

معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ ہماری...

مسلم دنیا کی 50 بااثر ترین شخصیات میں سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، برکینا فاسو کے صدر کیپٹن ابراہیم تراورے، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای، اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان بھی شامل ہیں۔

دنیا کی 500 بااثر ترین مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل پاکستانیوں میں وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، میر شکیل الرحمان، حامد میر، حافظ نعیم الرحمان، عمران خان، ڈاکٹر عمر سیف، ملالہ یوسفزئی اور دیگر بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین