Nawaiwaqt:
2025-09-18@20:42:00 GMT

کراچی میں سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

کراچی میں سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ

 شہر قائد میں سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت بڑھ گئی تاہم سرد ہواوں کا سلسلہ چند روز تک جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں شدید سردی کی لہربرقرارہے، کراچی میں سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت بڑھ گئی، شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت دس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، لیکن شدت آٹھ ڈگری تک محسوس کی گئی۔ کراچی میں شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں کے سبب سردی بڑھی تاہم سرد ہواوں کا سلسلہ چند روز تک جاری رہے گا۔ -  صبح سویرے کراچی کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہوئی تاہم شہر میں 25سے35کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے تیز ہوائیں چلنے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اوربلوچستان میں شدید ٹھنڈ پڑرہی ہے، اسکردو میں درجہ حرارت منفی نو ریکارڈ کیا گیا۔ زیارت منفی سات، استورمنفی چھ جبکہ کوئٹہ اورگلگت میں منفی پانچ سینٹی گریڈ رہا۔ مری اورگلیات میں آسمان سے گرتے برف کے گالوں نے موسم حسین بنا دیا اور خوبصورت نظارے مزید دلکش ہوگئے۔ لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں سردی کے ساتھ دھند نے بسیرا کررکھا ہے، جس سے حد نگاہ میں کمی کے باعث موٹروے کو کئی مقامات سے بند کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوئٹہ،لاہور،اسلام آباد،پشاورسمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کشمیر،گلگت،دیر،سوات دیرپہاڑی علاقوں میں موسم شدیدسرد رہے گا۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ابوظبی کے سر بنی یاس جزیرے پر 1400 سال پرانی صلیب کی حیرت انگیز دریافت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ابوظہبی کے تاریخی جزیرے سر بنی یاس پر ماہرینِ آثار قدیمہ نے ایک غیر معمولی دریافت کی ہے جس نے اس خطے کی قدیم تاریخ کو مزید اجاگر کر دیا ہے۔

حالیہ کھدائی کے دوران تقریباً 1400 سال پرانی ایک مسیحی صلیب برآمد ہوئی ہے جسے ماہرین ساتویں یا آٹھویں صدی کا قرار دے رہے ہیں۔ اس دریافت نے ثابت کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ان علاقوں میں صدیوں پہلے مسیحی کمیونٹیز نہ صرف موجود تھیں بلکہ انہوں نے عبادت، خانقاہی زندگی اور مذہبی رسومات کو باقاعدگی سے اپنایا ہوا تھا۔

یہ کھدائی جنوری میں شروع کی گئی تھی اور تقریباً 3 دہائیوں بعد اس جزیرے پر آثار قدیمہ کی پہلی بڑی مہم ہے۔ صلیب پلاسٹر پر بنی ہوئی ہے اور اس کا سائز تقریباً 27 سینٹی میٹر لمبا، 17 سینٹی میٹر چوڑا اور 2 سینٹی میٹر موٹا ہے۔

اسے ایک ایسے مقام پر دریافت کیا گیا ہے جو ایک صحن نما مکانات کے قریب ہے، جنہیں خانقاہ یا دیر کے شمالی حصے میں بزرگ راہب اور تنہائی پسند عبادت گزار استعمال کرتے تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس صلیب کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ اس خطے میں ابتدائی مسیحی برادریاں خاص طور پر مشرقی مسیحیت سے تعلق رکھنے والی کمیونٹیاں آباد تھیں۔ وہ یہاں عبادت اور دینی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اپنی الگ تھلگ خانقاہی طرزِ زندگی گزارتے تھے۔ اس دریافت کو خلیجی خطے کی مذہبی و ثقافتی تاریخ کا ایک اہم باب قرار دیا جا رہا ہے۔

آثار قدیمہ کے محققین کا خیال ہے کہ یہ دریافت مستقبل میں خطے کی قدیم تہذیب اور مختلف مذاہب کے درمیان روابط کو سمجھنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

متحدہ عرب امارات اپنی تاریخی و ثقافتی وراثت کو محفوظ بنانے کے لیے پہلے ہی کئی اقدامات کر چکا ہے اور سر بنی یاس پر یہ نئی کھوج اس سمت میں ایک اور سنگ میل سمجھی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فیفا رینکنگ: اسپین پھر سے دنیائے فٹبال کا حکمران بن گیا، پاکستان کی بھی ترقی
  • ہنگری میں قبر کھودنے کے 2025 کے عالمی مقابلے کا انعقاد
  • کراچی میں آشوب چشم کی وبا پھیل گئی، مریضوں میں اضافہ
  • سی پیک کے تحت چلنے والے پراجیکٹ ایس ۔کے ۔ ہائیدروپاور اسٹیشن کے کمرشل آپریشن کا ایک سال
  • بحیرہ عرب سے درمیانی شدت کی مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل
  • لاہور کے 6 سکولوں کو سکول آف ایمی نینس کا درجہ دینے کا فیصلہ
  • امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی کرلی گئی
  • کراچی میں آئندہ چند روز موسم کیسا رہے گا؟
  •  اوزون کی تہہ کے تحفظ کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
  • ابوظبی کے سر بنی یاس جزیرے پر 1400 سال پرانی صلیب کی حیرت انگیز دریافت