سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن اضافہ ریکارڈ ،فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی ؟جانیں
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج مسلسل تیسرے دن اضافہ ریکارڈ ہوا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 2ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2705ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی آج 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے کے اضافے سے 282600 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 342 روپے کے اضافے سے 242283 روپے کی سطح پر آگئی۔علاوہ ازیں ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 27 روپے کے اضافے سے 3406 روپے کی سطح پر آ گئی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت
پڑھیں:
پاکستانی فارما برآمدات 457 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں
پاکستان کی دوا ساز صنعت نے مالی سال 2025 میں زبردست ترقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 457 ملین ڈالر کی برآمدات حاصل کیں، جو ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی ادارے ایس آئی ایف سی کی پالیسیوں اور تعاون کے باعث صنعت میں غیر معمولی بہتری آئی ہے۔
چیئرمین پاکستان فارما مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PPMA) کے مطابق، مالی سال 2025 میں حکومت کی مناسب قیمتوں کی پالیسی اور قیمتوں کی ڈی ریگولیشن نے فارما برآمدات میں 34 فیصد اضافہ ممکن بنایا جبکہ اس پالیسی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق قرار دیا گیا ہے۔
تھیراپیوٹک مصنوعات جیسے فارما، سرجیکل، غذائی سپلیمنٹس اور طبی آلات کی برآمدات 909 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔
افغانستان، فلپائن، سری لنکا، ازبکستان اور عراق پاکستانی ادویات کے بڑے خریداروں میں شامل رہے جبکہ کینیا، ویتنام، میانمار اور تھائی لینڈ جیسے ممالک نے بھی اہم برآمدی مواقع فراہم کیے۔
توقع ظاہر کی گئی ہے کہ 2030 تک پاکستان کی فارما برآمدات عالمی مارکیٹ میں 1.5 ٹریلین ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں۔ موجودہ وقت میں پاکستانی کمپنیوں کی آمدنی کا 5 سے 7 فیصد حصہ ایشیائی اور افریقی منڈیوں سے حاصل ہو رہا ہے۔
اشتہار