اسلام آباد:

وفاقی کابینہ کی کمیٹی برائے سرکاری ادارہ جات نے ریاستی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اقدامات سمیت پاکستان ٹیلی ویژن کی ڈیجیٹل توسیع اور منافع بخش شراکت داری کی منظوری دیتے ہوئے سرکاری نشریاتی ادارے میں 1,232 غیرضروری عہدے ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ادارہ جات کا اجلاس ہوا جہاں کاروباری اور اداروں کو منافع بخش بنانے کے لیے اہم اقدامات کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں کراچی ٹولز، ڈائیز اور مولڈ سینٹر کے بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری دی گئی اور عبدالرزاق گوہر کو کراچی ٹولز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا نیا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔

ٹیکنالوجی اپگریڈیشن اینڈ اسکلز ڈیولپمنٹ کمپنی کے بورڈ کی تشکیل نو کی بھی منظوری دی گئی، محمد نورالدین داؤد ٹیکنالوجی اپگریڈیشن اینڈ اسکلز ڈیولپمنٹ کمپنی(TUSDEC) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔

وزیرخزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں ریاستی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اقدامات کی منظوری دی گئی اور پی بی سی کے کاروباری منصوبے کا جائزہ لے کردو سال میں مالی خسارہ ختم کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔

اجلاس میں پی ٹی وی کی ڈیجیٹل توسیع اور منافع بخش شراکت داری کے منصوبے پیش کیے گئے اور پی ٹی وی کے 1,232 غیر ضروری عہدے ختم کرنے کی منظوری دی گئی۔

کمیٹی نے وزارت اطلاعات کو غیر استعمال شدہ اثاثے نجی شعبے کو فروخت کرنے کی ہدایت کی اور اداروں کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد پر زور دیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی منظوری دی منافع بخش کرنے کی کے بورڈ

پڑھیں:

سرکاری ملازم پر تشدد کیس: فرحان غنی پیش، دوران تفتیش رہا کرنے پر عدالت کا استفسار

سرکاری ملازم پر تشدد کے کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما فرحان غنی کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے تفتیشی افسر سے وضاحت طلب کی کہ دوران تفتیش تھانے سے ملزم کو کس قانون کے تحت رہا کیا گیا، آئندہ سماعت پر ریکارڈ پیش کیا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ بتایا جائے کہ کیا دوران تفتیش ملزم کو رہا کرنے کا اطلاق دہشت گردی کے کیس میں ہوتا ہے؟ ملزمان کو جس سیکشن کے تحت ضمانت پر رہا کیا گیا اور درخواست عدالت میں جمع کروائی گئی مدعی کے وکیل وہ قانون عدالت میں پیش کریں۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ کیس کی شفاف تحقیقات کی گئی ہیں، سرکاری کام چل رہا تھا لیکن کوئی دہشت گردی نہیں ہوئی ہے، اس کیس میں انسداد دہشت گردی کا خصوصی قانون لاگو نہیں ہو گا، یہ اے ٹی سی کا کیس نہیں بنتا، ہم درخواست دے دیتے ہیں۔

کیس کی مزيد سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کا غزہ جنگ ختم کرنے کا منصوبہ، عرب و مسلم رہنماؤں سے آج ملاقات کرینگے
  • فرانس اور امن کی حامی ریاستوں کے ساتھ شراکت جاری رکھی جائے گی.سعودی عرب
  • احسن اقبال سی پیک مشترکہ رابطہ کمیٹی کے 14ویں اجلاس میں شرکت کیلئے چین  چلے گئے
  • کل عام تعطیل کا اعلان
  • سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس‘نیب کوتحقیقات کی ہدایت
  • ٹنڈوجام،زرعی تحقیقاتی ادارے کے ملازمین اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے مظاہرہ کر رہے ہیں
  • حیدرآباد ،جے ایس ٹی اورپی ایس ٹی پاس امیدوار مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کررہے ہیں
  • سرکاری ملازم پر تشدد کیس: فرحان غنی پیش، دوران تفتیش رہا کرنے پر عدالت کا استفسار
  • سندھ میں سرکاری اسپتالوں کے ملازمین کا کل سے تمام او پی ڈیز بند کرنے کا اعلان
  • پنجاب میں کچرا ٹھکانے لگانے کا جدید منصوبہ، رنگدار کوڑے دان لازمی قرار