وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کل فیصل آباد کے ایک طالب علم نے مجھ سے کہا ’آپ کو دیکھ کر پتہ چلا ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے۔‘

اوکاڑہ یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ میں اپنے حقیقی بچوں سے زیادہ قوم کے بچوں سے محبت کرتی ہوں، میں قوم کے بچوں سے اپنا رشتہ کسی صورت کمزور نہیں ہونے دوں گی۔

انہوں نے کہا کہ کل فیصل آباد میں ایک طالب علم نے کہا اسے مجھے دیکھ کر پتہ چلا کہ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے۔

جیل میں ایک وقت کا کھانا دیا جاتا تھا، اچھی بات ہے میرا وزن کم ہوگیا، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے جیل میں ایک وقت کا کھانا دیا جاتا تھا، اچھی بات ہے میرا وزن کم ہوگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ذہین مگر مستحق بچوں کو جدید ترین لیپ ٹاپ کی سہولت ضرور دیں گے، اب ماں باپ کو بچوں کی فیس کیلئے گھر کی کوئی چیز نہیں بیچنا پڑے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ آپ کا کسی بھی جماعت سے تعلق ہو اگر اسکالرشپ کے حقدار ہیں تو ضرور ملے گی۔

مریم نواز نے اس دوران اوکاڑہ میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان اور اگلے سال 1 لاکھ ای بائیکس، 50 ہزار اسکالرشپ دینے کا وعدہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہونہار اسکالرشپ اسکیم میں میرٹ کا خیال رکھا، تقریب میں موجود کوئی یہ نہیں کہہ سکتا ہے کہ اسے اسکالرشپ سفارش پر ملی۔

دوران تقریب وزیر اعلیٰ پنجاب کو تصاویر اور پورٹریٹ تحفے میں دیے گئے، اختتام میں وزیر اعلیٰ پنجاب طالبات میں گھل مل گئیں، بچیوں کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مریم نواز نے نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

شہباز شریف مری پہنچ گئے نواز شریف‘ مریم پہلے ہی سے موجود

مری (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف مری پہنچ گئے۔ مریم نواز بھی مری میں موجود ہیں۔ نواز شریف پہلے سے مری کے علاقے چھانگلہ گلی میں قیام پذیر ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کی زیرصدارت خصوصی اجلاس: 1200 دیہات مثالی گاؤں بنانے کے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ
  • شہباز شریف مری پہنچ گئے نواز شریف‘ مریم پہلے ہی سے موجود
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 1200مثالی گاؤں منصوبے کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن طلب کرلی
  • گورنرپنجاب کا سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کیلئے مریم نواز کو خط
  • پنجاب میں مثالی گاؤں منصوبہ، مریم نواز کی قیادت میں دیہی ترقی کی نئی مثال
  • مثالی گاؤں منصوبہ میں عوامی ضروریات مدنظر رکھ کر ترجیحات کا تعین کیا جائے گا: مریم نواز
  • 2 ہزار ایگریکلچر گریجویٹ انٹرنز کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ ملے گا: مریم نواز
  • حالیہ سیلابی ریلوں میں لوگوں کا ڈوبنا پریشان کن ہے: مریم نواز شریف
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی میٹرک میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو مبارکباد
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، تعلیمی اداروں میں اصلاحات اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے کئی اہم فیصلے