پانی کی فراہمی دستاویزی حد تک محدود ہے، آل حیدرآباد بیٹری ایسوسی ایشن
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) آل حیدرآباد بیٹری ایسوسی ایشن کے صدر احمد ادریس چوہان، نائب صدر عبدالصمد قریشی، جنرل سیکرٹری عظیم احمد اور دیگر نے کہا ہے کہ ہر سال سندھ کے محکمہ آبپاشی کی جانب سے صفائی کے نام پر پانی کی فراہمی بند کر دی جاتی ہے، جبکہ صفائی کا کچھ پتا نہیں ہوتا، لگتا ہے یہ عمل صرف دستاویزی حد تک محدود ہوتا ہے۔ نہ تو کوئی پوچھنے والا ہے اور نہ ہی متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی فراہمی بند ہونے سے حیدرآباد کے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں، پینے کے پانی کی قلت نے زندگی اجیرن بنا دی، جبکہ معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پانی کی
پڑھیں:
بہاولنگر؛ کنویں کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 3 افراد جاں بحق
سٹی 42 : بہاولنگر کی تحصیل فقیر والی میں کنویں کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
فقیروالی، چک نمبر 441/6R میں کنویں کی صفائی کے دوران افسوسناک سانحہ پیش آیا، جہاں آکسیجن کی کمی اور دم گھٹنے سے 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
فقیروالی حادثے کی اطلاع 13:18 پر موصول ہوئی، جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری روانہ ہوئیں، ریسکیو 1122 کی 4 گاڑیاں اور 15 اہلکار آپریشن میں شریک رہے۔ جاں بحق افراد میں قاری لیاقت، نذیر احمد اور شبیر شامل ہیں، جن کی لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ۔
سیگریٹ نہ لاکر دینے پر سگے بھائی کو قتل کرنے والے سنگدل ملزم کو سزا سنادی گئی
ریسکو ذرائع کی ابتدائی تحقیقات میں آکسیجن کی کمی اور حفاظتی اقدامات کا فقدان سانحہ کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔