حج کے خواہشمند افراد کیلئے درخواستیں جمع کروانے کا آخری موقع
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
ویب ڈیاک:حج کے خواہش مندوں کے لئے سرکاری سکیم کے تحت درخواستیں جمع کروانے کا آخری موقع، سکیم کے تحت صرف ایک ہزار 380 نشستیں باقی رہ گئیں۔
رپورٹ کے مطابق وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کے آخری مرحلہ میں باقی رہ جانے والی پانچ ہزار محدود نشستوں پر درخواست وصولی کا اعلان کیا تھا۔پانچ روز کے دوران 3120 حج درخواستیں جمع کرا دی گئیں۔سکیم کے تحت صرف ایک ہزار 380 نشستیں باقی رہ گئیں۔نئی درخواستوں کے ہمراہ ایک ارب 87 کروڑ 20 لاکھ روپے جمع کرا دیے گئے۔ریگولر سکیم کے تحت حج درخواستوں کی تعداد 81 ہزار 500 سے بڑھ کر 84 ہزار 620 ہو گئی۔
حماس کے پہلے 33 یرغمالیوں کی رہائی کا شیڈول
ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے محدود نشستوں پر حج درخواستوں کی وصولی جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ملک بھر کے بینک پہلے" آئیے پہلے پائیے" کی بنیاد پر درخواستیں وصول کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سکیم کے تحت
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم جاری کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کی۔جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیئے کہ میں نے آرڈر کردیا ہے، آفس کیس سماعت کے لئے مقرر کر دے گا۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔