اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل وڈیو دنیا بھر کے مختلف ممالک میں پیش کی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز

بیجنگ : بلغراد میں چینی ثقافتی مرکز نے “ہیپی چائنیز نیو ایئر پریس کانفرنس” اور “گلوبل اسپرنگ فیسٹیول گالا” دیکھنے کی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ سربیا کی حکومت، پوسٹل ڈیپارٹمنٹ، سربیا کے “بیلٹ اینڈ روڈ” ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، سربیا میں سفارت خانے اور ثقافتی حلقوں کے 100 سے زائد نمائندوں نے اس ثقافتی تقریب میں شرکت کی ۔اس موقع پر سی ایم جی کے 2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو اور “چینی غیر مادی ثقافتی ورثے” کی پروموشنل ویڈیو پیش کی گئی جس میں سربیا کے میڈیا نے گہری دلچسپی ظاہر کی ۔

اسی روز کلچرل سینٹر کی بیرونی جانب اسپرنگ فیسٹیول گالا کا ایک بڑا پوسٹر بھی آویزاں کیا گیا جو بلغراد کی سڑکوں پر ایک خوبصورت منظر پیش کر رہا ہے۔ 16 سے 19 جنوری تک ، 30ویں تھائی لینڈ بین الاقوامی سیاحتی نمائش بینکاک میں منعقد ہوئی۔ سیاحتی نمائش کے دوران ، سی ایم جی 2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو تقریب میں بڑی اسکرین پر نشر کی گئی۔ نمائش نے مختلف ممالک اور خطوں سے 680 سے زائد سیاحتی تنظیموں اور کاروباری اداروں کو اپنی طرف متوجہ کیا اور اس تقریب میں تقریباً ایک لاکھ افراد نے شرکت کی۔

اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو دیکھنے کے بعد بین الاقوامی سیاحتی نمائش کے آرگنائزر تھائی آؤٹ باؤنڈ ٹورازم ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ اسپرنگ فیسٹیول گالا بہت شاندار ہے اور انہیں امید ہے کہ زیادہ سے زیادہ تھائی عوام اسپرنگ فیسٹیول گالا دیکھ سکیں گے اور چینی آرٹ اور ثقافت کا تجربہ کر سکیں گے۔مقامی وقت کے مطابق 17 جنوری کو چائنا میڈیا گروپ کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کا پوسٹر اور پروموشنل ویڈیو پہلی بار سینٹ پیٹرزبرگ ، روس میں پبلک ٹرانسپورٹ کی اسمارٹ اسکرین پر پیش کی گئی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل کی پروموشنل ویڈیو پیش کی گئی

پڑھیں:

صارفین کا ڈیٹا لیک نہیں ہوا، مختلف ذرائع سے حاصل کرکے ڈارک ویب پر ڈالا گیا: پی ٹی اے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ڈیٹا لیک سے متعلق تحقیقات مکمل کر لی ہیں جن کے مطابق ٹیلی کام کمپنیوں سے صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر دستیاب شہریوں کا ڈیٹا پرانا ہے اور یہ مختلف ذرائع سے حاصل کیا گیا، ٹیلی کام کمپنیوں سے اس کا اخراج نہیں ہوا۔

تحقیقات میں یہ بھی واضح ہوا کہ شہریوں کے کال ڈیٹا ریکارڈ (سی ڈی آر)، ٹریول ہسٹری، فیملی ٹری اور گاڑیوں کی رجسٹریشن کا ڈیٹا ایک ہی جگہ موجود نہیں ہوتا، اور یہ معلومات ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس دستیاب بھی نہیں ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق مختلف ذرائع سے جمع کیا گیا یہ ڈیٹا ممکنہ طور پر ڈارک ویب پر اپ لوڈ کیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • سیاحت ملک کی معاشی، سماجی اور ثقافتی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ایاز صادق
  • خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.5 ریکارڈ
  • پاکستان : زلزلے کے شدید جھٹکے، عوام میں بے چینی اور خوف کی فضا
  • پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.5 ریکارڈ
  • کراچی میں مختلف بخار کے کیسز تیزی سے بڑھنے لگے
  • محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
  • صارفین کا ڈیٹا لیک نہیں ہوا، مختلف ذرائع سے حاصل کرکے ڈارک ویب پر ڈالا گیا: پی ٹی اے
  • اسلام آباد اورخیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.5 شدت کا زلزلہ
  • شہباز شریف، ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
  • عمران خان کی وڈیو لنک ٹرائل کیخلاف پٹیشن لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کی رجسٹری میں گم ہوگئی