کراچی، کمسن صارم کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل، جسم پر زخموں کے نشانات
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
کمسن صارم کی حتمی وجہ موت کا تعین کیمیکل ایگزامن رپورٹ آنے کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پانی کے ٹینک سے ملنے والی کمسن صارم کی لاش کا عباسی شہید اسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا۔ اس حوالے سے پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم کے دوران بچے کے جسم کے مختلف حصوں پر زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں۔ پوسٹ مارٹم کے دوران تمام ضروری نمونے حاصل کیے گئے ہیں، تاہم کمسن صارم کی حتمی وجہ موت کا تعین کیمیکل ایگزامن رپورٹ آنے کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کا رہائشی 7 سالہ صارم 11 روز قبل پُراسرار طور پر لاپتہ ہوا تھا، پولیس اور اہلخانہ اس کی بازیابی کیلئے کوششیں کر رہے تھے، ننھے صارم کی لاش گھر کے قریب زیر زمین ٹینک سے برآمد ہوئی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کمسن صارم کی پوسٹ مارٹم
پڑھیں:
کراچی: کنسٹریکشن کمپنی میں کام کے دوران گرکرایک مزدورجاں بحق
سائٹ ایریا ولیکا اسپتال کے قریب کنسٹریکشن کمپنی میں کام کے دوران گرکرایک مزدورجاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانے کے علاقے سائٹ ایریا ولیکا اسپتال کے قریب واقع کنسٹریکشن کمپنی میں کام کے دوران ایک مزدورجاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔
متوفی مزدورکی شناخت 24 سالہ مقصود ولد گل شیر کے نام سے کی گئی۔ متوفی مزدورن اندرون سندھ کا رہائشی تھا۔
پولیس کے مطابق متوفی شخص مستری کا کام کرتا تھا اورفیکٹری میں کام کے دوران اس نے گرم پائپ کوپکڑلیا تھا اس دوران وہ گرکرجاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی شخص کی لاش ساتھی مزدوروں کے سپرد کردی۔