اسلام آباد:

سابق وزیراعظم عمران خان کا 190 ملین پاؤنڈز کیس میں منصفانہ ٹرائل ملا اور ان کے مناسب کارروائی کی گئی ہے یا نہیں۔ اس حوالے سے قانونی ماہرین نے ملی جلی رائے کا اظہار کیا ہے۔

سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق محمود کھوکھر کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ٹرائل، ان پر فرد جرم اور ان کو دی گئی سزا آزادی، اہلیت اور غیر جانبداری سے عاری عدالت کی جانب سے آئی ہے۔ 

اس طرح ہمارے آئین کے آرٹیکل 10اے اور شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے (ICCPR) کے آرٹیکل 14 کی خلاف ورزی  کی گئی ہے۔ پاکستان نے اس عالمی معاہدے کی توثیق کر رکھی ہے۔ 

طارق کھوکھر نے مزید کہا اس طرح کا غیر منصفانہ طریقہ کار ہی مقدمے کو شروع سے ہی کالعدم قرار دینے کے لیے کافی ہیں۔ انہوں نے کہا مقدمہ کے جج ناصر جاوید رانا مہذب اقوام اور اسلامی فقہ کی طرف سے تسلیم شدہ قانون کے بنیادی اصولوں کے لیے ایک قابل نفرت کردار ہے۔ 2005 میں ایس سی پی نے انہیں پولیس کا آلہ کار، غیر قانونی احکامات پاس کرنے والا، جھوٹی گواہی دینے والا اور دوسروں کی طرف سے جھوٹی گواہی لینے والا، بدتمیز اور عدالتی خدمات کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔

دریں اثنا عبدالمعیز جعفری ایڈووکیٹ کا خیال ہے کہ یہاں اختیارات کے غلط استعمال کا ایک ٹھوس کیس تھا کہ اس  کا جواب دیا جاتا لیکن عمران خان ایسا کرنے میں ناکام ہوئے۔ وہ اپنے دفاع میں صرف یہ پیش کرنے میں کامیاب رہے ہیں کہ وہ ایک کرکٹ اسٹار ہیں اور ان کی انسان دوست اقدامات کی ایک تاریخ ہے۔ 

ایک خیراتی ادارہ بنانے کا ان کا ارادہ ایک طرف تو کابینہ کے فیصلے کے ذریعے بزنس ٹائیکون کو اس کی رقم واپس دینے اور دوسری طرف اعتماد کی بنا پر ان  سے زمین اور عطیات لینے کے درمیان گٹھ جوڑ کو ختم نہیں کر سکتا۔ 

حافظ احسان احمد ایڈووکیٹ نے تاہم کہا ہے کہ تمام حقائق قانونی طور پر یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ملزمان کی جانب سے کابینہ، این سی اے، حتیٰ کہ سپریم کورٹ کے سامنے سنگین قانونی خلاف ورزیاں اور غلط بیانی کی گئی تھی۔ 

اس کے نتیجے میں رقم کو دوسرے نجی اکاؤنٹ میں منتقل کرکے "بے ایمانی" اور "بد نیتی پر مبنی" ایڈجسٹمنٹ کی گئی۔ 

قانونی ماہر نے بتایا کہ نیب آرڈیننس کے سیکشن 32 کے تحت ملزمان کو 30 دن کے اندر اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ کے سامنے سزا کو چیلنج کرنے کا قانونی حق حاصل ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی گئی

پڑھیں:

اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار

اسکرین گریب

اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات آئی 8 مرکز میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نے آئی 8 مرکز میں ہلڑ بازی کی اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔

 ملزم کی پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور گالم گلوچ کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

ویڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑتے اور گالم گلوچ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ بعد ازاں وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوتا بھی نظر آ رہا ہے۔

تھانہ آئی 9 پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور گاڑی کو بھی تھانے منتقل کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: جنسی تعلقات سے انکار پر خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • صبا قمر نے الزامات عائد کرنے پر صحافی کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا
  • اسلام آباد؛ ٹریفک وارڈن پر تشدد کرنے والا شہری جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • جاپانی کمپنی نے پیٹ کی چربی ختم کرنے والا پانی متعارف کرادیا
  • اسلام آباد ـ:پولیس اہلکاروں پرتشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • اسلام آباد: نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی اور پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار، مقدمہ درج
  • چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
  • ماہرین نے فضائی آلودگی اور اسموگ میں کمی کا حل بتا دیا
  • اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • بھارت ایک اور سازش ناکام:’’را‘‘ کے لئے جاسوسی کرنے والا ماہی گیر گرفتار،اعجاز ملاح نے اعتراف جرم کرلیا