نوجوانوں کو وکالت کے شعبے میں آنا چاہیے، جناح لاء ایسوسی ایشن
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
شہداد پور (نمائندہ جسارت) شہداد پور جناح لاء ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام لیگل ورک شاپ کا انعقاد مشہور اور معروف تعلیمی ادارے میمن اکیڈمی میں کیا گیا، جس میں سابق صدر جناح لاء ایڈووکیٹ فرید خان، او ای او عدیل نواز نے طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر نوجوان ڈاکٹر انجینئر بننا چاہتے ہیں، انہیں وکالت کے شعبے میں آنا چاہیے تاکہ انہیں اپنے اور عوام کے حقوق کا پتہ چلے۔ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ پاکستان وکیل کی جدوجہد سے بنا تھا۔ انہوں نے طالب علموں کو آرگنائزیشن کے رائٹس 26 ترمیم اور دیگر اہم قانونی نکات سے آگاہ کیا، جبکہ نوجوانوں نے قانون اور عوام کے حقوق کے بارے میں سوال جواب کیے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: رامسوامی حادثے کے بعد ڈمپرز ایسوسی ایشن اور شہریوں میں تصادم، لیاقت محسود کے گارڈ کی فائرنگ
کراچی:رامسوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی موت کے بعد صورتحال بگڑ گئی اور آل پاکستان ڈمپرز ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اور مشتعل شہریوں کے درمیان شدید تصادم ہو گیا۔
جائے وقوعہ پر لیاقت محسود اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پہنچے تو علاقہ مکینوں نے انہیں گھیر لیا اور ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مشتعل افراد کی شدید نعرے بازی کے دوران ڈمپر ایسوسی ایشن کے مسلح گارڈز نے ہوائی فائرنگ کی، جس کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپرز ایسوسی ایشن کی گاڑیوں پر پتھراو کیا۔
پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی لیکن اس سے قبل ہی ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما اپنے ساتھیوں سمیت فرار ہو گئے۔