ذرائع کے مطابق حکام نے بتایا کہ گرفتار شخص کی شناخت سنجوان کے رہائشی عبدالمجید کے نام سے ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع جموں میں ایک شخص کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکام نے بتایا کہ گرفتار شخص کی شناخت سنجوان کے رہائشی عبدالمجید کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ان کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے دعویٰ کیا کہ وہ امن و امان کے لیے سنگین خطرہ تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کے خلاف پولیس اسٹیشن چھنی میں کئی مقدمات درج تھے۔ گرفتار شخص کو جموں کی امپھالہ ڈسٹرکٹ جیل میں نظربند کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گرفتار شخص

پڑھیں:

کراچی؛ پولیس مقابلے میں ہلاک و زخمی ڈکیت ایس پی یو اہلکار کی شہادت میں ملوث نکلے

کراچی:

کورنگی میں پولیس مقابلے میں ہلاک اور زخمی حالت میں گرفتارڈکیت اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکارکی شہادت میں ملوث نکلے۔

جمعہ کی علی الصبح کورنگی تھانے کے علاقے کورنگی نمبر 4 واقع تنظیم فلورملزکے قریب پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان  دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈکیت ہلاک اورایک ڈکیت کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ڈکیتوں کے قبضے سے دو 30 بور پسٹلز اورایک نائن ایم ایم پسٹل بمعہ رائونڈز،2 موٹرسائیکلزاور3 موبائل فونز برآمد کر لیے گئے۔ ہلاک ڈکیتوں کی شناخت مہران ولد بہادر اورحمید عرف مُنا جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ڈکیت کی شناخت نثار عرف فیصل ولد رمضان کے نام سے کی گئی ۔

ایس ایچ اوکورنگی کے مطابق  پولیس مقابلے میں ہلاک اورزخمی حالت میں گرفتار ڈکیت اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکار محمد عمیر کی شہادت میں ملوث تھے۔  ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اورکورنگی پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ملزمان کا  مزید کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف کا 5 اگست کی تحریک شروع کرنے کا پلان تیار
  • پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست تحریک کا پلان تیار کرلیا
  • سوات کے بعد صوابی میں مدرسے کے 6 سالہ طالبعلم پر قاری کا تشدد
  • پی ٹی آئی نے 5 اگست تحریک کا پلان تیار کرلیا
  • کراچی: بھائی کی ضمانت کیلئے 3 سالہ بچی اغوا کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی؛ پولیس مقابلے میں ہلاک و زخمی ڈکیت ایس پی یو اہلکار کی شہادت میں ملوث نکلے
  • بھکر، سبزی فروش کی آڑ میں ڈرگ سپلائی کا نیٹورک بے نقاب، 10 کلو سے زائد چرس برآمد
  • شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، قانون سازی پر تحفظات سے آگاہ کیا
  • بھارت: جعلی سفارت خانہ چلانے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: سی ویو پر خطرناک ڈرفٹنگ کرنے والا شخص گرفتار، گاڑی ضبط