پشاور میں خاتون صحافی پر قاتلانہ حملہ، 2 بہنوں سمیت شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
پشاور پولیس کے مطابق حملہ آور خاتون صحافی کے قریبی رشتہ دار ہیں، واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ بھانہ ماڑی میں خاتون صحافی قاتلانہ حملہ میں 2 بہنوں سمیت شدید زخمی ہوگئیں۔ رپورٹ کے مطابق واقعے کے دوران لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی خاتون اسسٹنٹ میڈیا منیجر ناہید جہانگیر بھی زخمی ہوگئیں۔ پشاور پولیس کے مطابق حملہ آور خاتون صحافی کے قریبی رشتہ دار ہیں، واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
افسوسناک خبر، جے یو آئی کے سینئر رہنما پر قاتلانہ حملہ، جان کی بازی ہار گئے
ویب ڈیسک:چارسدہ میں تھانہ مندنی کی حدود مندنی ٹو تخت بھائی روڈ نزد حنیف پٹرول پمپ کے قریب نامعلوم موٹرسائکل سواروں نے فائرنگ کرکے مولانا عبدالسلام کو قتل کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ نامعلوم موٹرسائکل سواروں کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما جاں بحق ہوئے، واقعے سے متعلق مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔
پولیس نے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال جمال آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا
مقتول مولانا عبدالسلام تحصیل تنگی اینگر باڑی بند کے مدرسہ ابوبکر صدیق کے مہتمم تھے، مقتول جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی شوریٰ کے رکن تھے۔