پاکستان نے چاند پر اترنے کی تیاری شروع کردی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
پاکستان نے چاند پر اترنےکی تیاری شروع کردی۔ مقامی سطح پر چاندگاڑی کے ڈیزائن پر کام کا آغاز تیز کردیا گیا۔
سپارکو اور ادارہ برائے اسپیس ٹیکنالوجی کی کامیابیوں کا سلسلہ برقرار ہے۔ 2024 میں سر کیا تھا چاند کا مدار اب چاند پر گاڑی بھیجنے کو تیار ہے۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ 35 کلوگرام وزنی چاند گاڑی ، امپورٹڈ نہیں مقامی طور پر بنائی جا رہی ہے ۔
پاکستان نے گذشتہ سال آئی کیوب قمر نامی سیارہ چاند کے مدار پر بھیجا تھا ۔ اس کامیابی کے بعد ہی ڈیپ اسپیس میں مزید آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔۔۔ چاند پر لینڈنگ کا بڑا معرکہ سر کرنے میں تین سال لگیں گے ۔
ڈپٹی منیجر سپارکو ڈاکٹر یاسر کا کہنا ہے کہ 2028 تک منصوبہ بندی کر رہے ہیں کہ چاند پر اتریں اور اپنی چاند گاڑی چاند پر اتاریں اس کی ڈیزائن اور ڈویلپمنٹ پر کام جاری ہے۔
پروگرام کے مطابق پاکستانی خلائی گاڑی چینی صوبہ حنان کے خلائی اسٹیشن سے روانہ ہو گی اور چاند کے جنوبی حصے پر لینڈ کرے گی۔ اس میں ہر قسم کے سنسر نصب ہوں گے۔ جو چاند کی سطح اور چٹانوں کا مشاہدہ کر سکیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بھارت تیاری کرو، پاکستان کا جواب آنا ہے: بلاول کا قومی اسمبلی میں خطاب
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹوچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت تیاری کرو، پاکستان کا جواب آنا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے بزدلانہ حملے کا جواب دیا، بزدل بھارت کے 5 جہاز گرائے گئے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم جنگ کے حامی نہیں، مگر بھارت نے حملہ کیا اور بے گناہ شہریوں کو شہید کیا، بھارت حوصلہ رکھے پاکستان اس حملے کا جواب دے گا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان جواب دینےکا حق رکھتا ہے،پاکستان بھارتی حملے کا جواب اپنی مرضی کے مقام اور طریقے سے دے گا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ بزدل بھارت نے رات کے اندھیرے میں حملے کیے، بھارت کے بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پہلگام حملے پر شفاف تحقیقات کی پیش کش کی۔
انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کا گھناؤنا چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے، بزدل بھارت نے حملے میں معصوم بچوں کو نشانہ بنایا، اتنی صلاحیت ہے کہ دشمن کو ہر حملے کا جواب دیں سکیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنگ کے حامی نہیں لیکن بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان آج بھی غیر جانبدار تحقیقات کے لیے تیار ہے، یہ بھارت کی بھول ہے کہ ہم ان حملوں کے جواب میں خاموش رہیں گے۔